|
گیارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر راجہ ذوالقرنین نے ابتدائی مرحلے میں گیارہ وزراء پر مشتمل کابینہ سے حلف لیا۔
نئی کابینہ میں سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے مخالف مسلم کانفرنس دھڑے کے چھ، پاکستان پیپلز پارٹی کے دو، پیپلز مسلم لیگ کے دو اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وزیر شامل ہیں۔ گیارہ رکنی کابینہ میں ایک خاتون وزیر بھی ہیں اور ان کا تعلق عتیق مخالف مسلم کانفرنس دھڑے سے ہے۔ حکمران اتحاد کا کہنا ہے کہ کابینہ میں اگلے ہفتے توسیع کی جائے گی اور امکان ہے کہ مزید ایک درجن وزیر کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں سردار عتیق خان کو ان کے مخالفین نے عدم اعتماد کے ذریعے وزارت اعظمٰی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور سردار یعقوب خان نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ ان وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حلف برداری کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے حق میں نعرے لگائے۔ |
اسی بارے میں
سردار یعقوب خان نے حلف اٹھا لیا06 January, 2009 | پاکستان
عتیق، عدم اعتماد تحریک منظور 06 January, 2009 | پاکستان
عتیق کے خلاف تحریک عدم اعتماد03 January, 2009 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||