BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 January, 2009, 02:04 GMT 07:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
لاہور: یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے
 

 
 
 لاہور کی مال روڈ ایک مصروف علاقہ ہے
لاہور کی مال روڈ مصروف علاقہ ہے
پنجاب کے دارالحکومت میں دو مختلف تھیئٹروں کے قریب دوگھنٹوں میں پانچ کم شدت کے دھماکے ہوئے ہیں جس میں کوئی بڑا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

پہلے چار دھماکے مال روڈ پر معروف تھیئٹر میں یکے بعد دیگرے ہوئے جبکہ پانچواں دھماکہ دو گھنٹوں کے وقفے سے رات ساڑھے دس بجے کے لگ بھگ فیروز پور روڈ پر ایک دوسرے تھیٹر کے قریب ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بظاہر یہ دھماکے بھی ماضی میں ہونے والے کم شدت کے دھماکوں کا تسلسل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے قریب مال روڈ پر واقع تھیڑ کی عمارت میں پہلا دھماکہ تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ہوا۔ پولیس اور امدادی عملہ دھماکے کی جگہ پر پہنچا تو دوسرا دھماکہ ہوگیا جس سے پولیس بھی ڈر کر پیچھے ہٹ گئی۔
مجموعی طور پر بیس سے بچیس منٹ کے اندر چار دھماکے ہوئے۔

ان دھماکوں کے بعد افرتفری پھیل گئی اور قریبی عمارتوں سے لوگ ڈر کے مارے باہر نکل گئے۔ دھماکوں کے بعد مال روڈ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور حکام موقع پر پہنچ گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اشرف سوہنا نے میڈیا کو بتایا کہ ان دھماکوں میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے آج کا واقعہ اتنا بڑا نہیں ہے اور کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے، بلکہ موقع سے کچھ لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیرنے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دھماکوں میں بیرونی عناصر کی بزدلی کے عنصر کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔ دھماکوں کی جگہ سے پولیس نے ایک باریش شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی بائیس نومبر کو الحمرا کلچرل کمپلکس میں عالمی فنکار میلے اور سات اکتوبر کو گڑھی شاہو میں جوس کی دکانوں میں تین دھماکے ہوئے تھے۔ان دھماکوں کی شدت کم تھی اور مقصد ہلاکتوں سے زیادہ خوف ہراس پھیلانا لگتا تھا۔

دھماکوں کے بعد پورے شہر میں حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں جبکہ گرفتار مشکوک شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

 
 
لاہور دھماکے کے بعد لاہور دھماکے
ٹیمپل روڈ پر بم حملے کی تباہی کی تصاویر
 
 
خود کش حملے کے بعد خودکش حملہ
لاہور میں جشن آزادی کے دوران خودکش حملہ
 
 
دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی لاہور میں دھماکہ
سرکاری رہائشی کالونی میں ایک بم دھماکہ
 
 
یوسف رضا گیلانی ’خودکش‘ماں کےگھر
وزیر اعظم خود کشی کرنے والی ماں کے گھر
 
 
لاہور دھماکے
دھماکے: عینی شاہدین نے کیا دیکھا
 
 
اسی بارے میں
لاہور:میلے کے قریب دھماکے
22 November, 2008 | پاکستان
لاہور میں دھماکوں کی تحقیقات
23 November, 2008 | پاکستان
لاہور: جی او آر میں دھماکہ
24 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد