BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 January, 2009, 12:39 GMT 17:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
بینظیر کو بختاور کا گائیکی میں خراج
 

 
 
آصف
بینظیر کی صاحبزادیاں آصفہ (دائیں) اور بختاور والد آصف زرداری کے ساتھ

پاکستان پیپلز پارٹی کی مقتول سربراہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور نے اپنی والدہ کو شاعری اور گائیکی کے ذریعے خراج پیش کیا ہے۔

بختاور کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ایک ریپ سانگ (جدید موسیقی کا ایک انداز) اب یو ٹیوب پر بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔ پانچ منٹ کے اس نغمے پر بینظیر بھٹو کی تصاویر اور وڈیو کلپس دی گئی ہیں۔

اٹھارہ سالہ بختاور ایڈنبرا یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔ انہیں شاعری اور گائیکی سے گہرا لگاؤ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے بظاہر اپنی والدہ کی ہمت افزائی کے بعد شوقیہ نغمے گانا شروع کیے تھے۔

انہوں نے اپنی والدہ کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ ذہین اور خوبصورت تھیں، آپ نے ہر کام ایک انداز میں کیا‘۔ انہوں نے ستائیس دسمبر کے واقعے کے بارے میں کہا ہےکہ آپ کو کنپٹی کےقریب گولی ماری گئی، چون سال کی عمر میں ہم سےالگ ہوئیں، تین بچے پسماندگان میں چھوڑے۔ پوری قوم آپ کےبغیر نا امید ہے اور آپ ان سب کی دل کی دھڑکنوں میں موجود ہیں۔

بختاور بینظیر بھٹو کے بچوں میں بیس سالہ بلاول بھٹو کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ موسیقی میں شروع سے دلچسپی لیتی رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کی وطن واپسی سے قبل امریکا میں ایک صحافی دوست کی معرفت گریمی ایوارڈ یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ریپر پف ڈیڈی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ مگر یہ ملاقات نہ ہوسکی تھی۔

یو ٹیوب پر موجود ہے
 بختاور کی شاعری کا بعض سندھی اخبارات نے ترجمہ بھی شائع کیا تھا مگر ان کی آواز پہلی مرتبہ یو ٹیوب کی معرفت سنی جا رہی
 

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کو خراج پیش کرنے کے لیے اپنی شاعری نوڈیرو ہاؤس میں قریبی رشتہ داروں کی محفل میں بھی سنائی تھی۔

بختاور کی شاعری کا بعض سندھی اخبارات نے ترجمہ بھی شائع کیا تھا مگر ان کی آواز پہلی مرتبہ یو ٹیوب کی معرفت سنی جا رہی۔ بینظیر بھٹو کے بعض کارکنوں اور عقیدت مندوں نے بختاور کے ریپ سانگ کی سی ڈیز بنوانا شروع کی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ یو ٹیوب پر موجود نغمے کی شاعری اور آواز بختاور کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد سے فون پر بتایا ہے کہ یہ ایک غمزدہ بیٹی کا اپنی جرات مند والدہ کو خراج عقیدت ہے جو پاکستان کی سرکاری ٹی وی نیٹ ورک پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ بختاور کے نغمے کی سی ڈیز وغیرہ تقسیم کرنے کا پروگرام ان کی جماعت نے فی الوقت نہیں بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل فیس بک ویب سائٹ پر ان کی جماعت کے جواں سال چئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جعلی اکاؤنٹ بنا یا گیا تھا جو بعد ختم کیا گیا ہے۔

 
 
بینظیر کا ہمسایہ
قاتل ہم سے چپ رہنے کا وعدہ لے گئے
 
 
بھٹو بھٹوز کی زمین
’وہ زمین دیکھنے آیا ہوں جس نے بھٹوز کو جنم دیا‘
 
 
میں کس کے ہاتھ پہ۔۔
سال بیت گیا پر بینظیر کے قاتلوں کا سراغ نہ ملا
 
 
کئی سوال تشنۂ جواب
’میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں ‘
 
 
دس روپے کا سکہ
بینظیر کی پہلی برسی پر نئے سکے کا اجراء
 
 
بینظیر بھٹو بینظیر کی برسی
عام تعطیل اور ڈاک کے خصوصی ٹکٹ کا فیصلہ
 
 
آصف زرادی نام میں سب رکھا ہے
نواب شاہ سے بینظیر بھٹو شہید تک
 
 
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد