BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 19 December, 2008, 21:59 GMT 02:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
باغ میں ٹریفک حادثہ، سات ہلاک
 

 
 
جیپ حادثہ: فائل فوٹو
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میں زلزلے سے بیشتر سڑکیں ناقابلِ استعمال ہو گئی تھیں
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع باغ کے علاقے میں جمعہ کی شام کو ایک مسافر وین بارش کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مسافر وین باغ شہر سے مظفرآباد آرہی تھی کہ غازی آباد کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے پھسل گئی اور پہاڑی سے لڑھک کر ایک کلومیڑ نیچے گرگئی۔

اس حادثے کے نتیجے پولیس کے مطابق ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس وین میں ڈرائیور سمیت کل آٹھ افراد سوار تھے۔

پاکستان کے زیر انتظام کے میدانی علاقوں میں گذشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے بارشیں ہورہی ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

بارشوں کے باعث تودے گرنے کی وجہ سے وادی نیلم کو مظفرآباد سے ملانے والی سڑک آمد و رفت کے لیے بند ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں کو جانے والی کئی رابطہ سڑکیں تودے گرنے یا برف باری کے باعث بند ہوگئی ہیں۔

آٹھ اکتوبر سن دو ہزار پانچ کے زلزلے کے نتیجے میں کشمیر کے اس خطے کے متاثر ہونے والے علاقوں میں لگ بھگ تمام سڑکیں تباہ ہوگئی تھیں یا ان کو زبردست نقصان پہنچا۔

ان علاقوں میں کم و بیش تمام سڑکوں کو قابل استعمال تو بنا لیا گیا ہے لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ انہیں تعمیر کیا گیا ہے۔
زلزلے کے تین سال بعد بھی ان سڑکوں کی حالت خستہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ کہ لوگوں کی سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بے یقینی اور خوف کی کیفیت میں سفر کرتے ہیں۔

سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکنے یا تعمیر میں تاخیر اور سست روی کے باعث متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں وزیرِ اعظم سردار عتیق کی حکومت اور زلزلے سے متعلق پاکستان کے تعمیر نو اور بحالی کے ادارے کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
جھنگ کے قریب حادثہ، 17 ہلاک
21 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد