BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 08 December, 2008, 14:45 GMT 19:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق
 

 
 
 کھالیں
مختلف جماعتوں نےقربانی کی کھالیں حاصل کرنے کے لیے اشتہارات بھی دیے ہیں
سندھ کے محکمہ داخلہ نے کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔

سندھ محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر مختلف مذہبی جماعتیں، سماجی تنظیمیں اور رفاعی ادارے پورے شہر میں قربانی کی کھالیں جمع کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کریں۔

’اس صورتحال میں کھالیں جمع کرنے والوں کے درمیان سخت مقابلے کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے جو بعض اوقات تصادم کی شکل اختیار کرجاتی ہے اور بڑے پیمانے پر نقض امن کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔‘

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کھالیں جمع کرنے کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا، صرف ان جماعتوں، تنظیموں اور اداروں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی جائے گی جو رجسٹرڈ ہیں اور ضابطہ اخلاق پر دستخط کریں گے۔

کھالیں جمع کرنے کے کیمپ لگانے، گاڑیوں پر لاوڈ اسپیکر لگا کر یا مساجد اور دفاتر سے کسی قسم کے اعلانات اور گھر گھر جاکر زبردستی کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

کھالیں جمع کرنے والے اداروں تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب ان کے کارکن کھالیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کریں تو ان کے پاس قومی شناختی کارڈ، ادارے کا کارڈ اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اجازت نامے کی نقل موجود ہونی چاہئیے، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ حق ہوگا کہ یہ کھالیں ضبط کرلیں۔

عید کے تین روز تک کسی بھی قسم کا اسلحہ ، ڈنڈے، لاٹھی یا سلاخیں لیکر چلنے پر پابندی ہوگی۔ اس پابندی کا اطلاق لائسنس یافتہ اسلحے پر بھی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اس حکم کے نفاذ کے لیے قانون والے ادارے جگہ جگہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو روک کر گاڑیاں چیک کریں گے اور تلاشی لیں گے۔

کراچی میں امن و امان کی انتظامات کی لیے پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں کا فلیگ مارچ بھی کیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
نئی اسلامی تنظیموں پر پابندی
15 November, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد