BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 November, 2008, 22:39 GMT 03:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
پٹرول کی قیمت میں مزید کمی
 

 
 
گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو بار کمی کی گئی
حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت نوروپے جبکہ ڈیزل کی قیمت چار روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

اتوار کو رات گئے تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی قیمت نو روپے کمی کے بعد ستاون اعشاریہ چھیاسٹھ اور ڈیزل کی قیمت چار روپے کمی کے بعد ستاون اعشاریہ چودہ روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں پانچ روپے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت اکیاون اعشاریہ ستاسی روپے ہو گئی ہے۔

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کے بعد پیڑول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت تقریباً برابر ہو گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ اس سے قبل سولہ اکتوبر کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئی تھیں۔ جبکہ تقریباً ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں تیسری بار کمی کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت میں نمایاں کمی کے بعد کی گئی ہے۔

حکومت کو عوام اور حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے لیے مسلسل دباؤ کا سامنا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے افراطِ زر کی شرح میں کمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں کی گئی کمی کے بعد صوبائی حکومتوں نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر نظر ثانی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
ڈیزل اور پٹرول سستا
31 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد