|
لاہور:میلے کے قریب دھماکے
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے قریب واقع ایک ثقافتی مرکز میں ہونے والے عالمی فنکار میلے کے قریب یکے بعد دیگرے
تین دھماکے ہوئے، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی جی پولیس پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہےکہ ’یہ دھماکے کم شدت کے تھے اور ان کے لیے چھوٹے بم استعمال کیے گئے تھے‘۔ آئی جی نے اس بات کی تصدیق کی کہ دھماکوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کم شدت کے ان دھماکوں کا بظاہر مقصد خوف وہراس پھیلانا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ایک گھنٹے میں ہونے ان دھماکوں میں پہلا دھماکہ پاکستان وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ بیس منٹ اور تیسر ا دھماکہ چالیس منٹ کے وقفے سے ہوا۔ دو دھماکے پنجاب کمپلیکس کے تحہ خانے میں ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ اسی عمارت سے چند گز کے فاصلے پر واقع ثقافتی مرکز الحمرا کلچرل کمپلیکس کے باہر ہوا جہاں عالمی فنکار میلہ جاری تھا، جس میں دنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ ایک ہفتے سے جاری یہ میلہ اتوار کو ختم ہو جائے گا۔ اواخر ہفتہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں آج بھیڑ زیادہ تھی اور لوگ وہاں واقع ہوٹلوں میں کھانا کھانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ دھماکوں کی آواز سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے فوری طور پر علاقے کوگھیر لیا۔ فنکار میلے کے ایک منتظم فیضان پیر زادہ کے بقول ان دھماکوں کے بعد وہاں موجود فنکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس چیف لاہور پرویز راٹھور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اطلاعات تھیں کہ اس طرح کی کوئی شرارت یا شرانگیزی کی جائے گی ۔ان کے بقول پولیس کا یہ غالب گمان ہے کہ اس قسم کی کارروائی کا مقصد اسی طرح خوف و ہراس پیدا کرنا ہے جس طرح لاہور کے گنجان آباد علاقے گڑھی شاہو میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے کر کے خوف پھیلایا گیا تھا۔ گڑھی شاہو میں سات اکتوبر کو دھماکے ہوئے تھے جن میں کم سے کم چھ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے اس واقعہ بھی اس کی کڑی ہے تاہم اس قسم کے واقعات کا سدباب کرنے کے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب عالمی فنکار میلے کے منتظیمن فیضان پیر زادہ اور عثمان پیرزادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فنکار میلہ اتوار کو بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتوار کو میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں۔ |
اسی بارے میں
لاہور:فوجی کالج پر حملہ، چھ ہلاک 04 March, 2008 | پاکستان
لاہور دھماکے، 30 ہلاک، 160 زخمی11 March, 2008 | پاکستان
لاہور: خودکش حملے میں آٹھ افراد ہلاک13 August, 2008 | پاکستان
آئی ایس آئی بریفنگ دے گی21 November, 2008 | پاکستان
باجوڑ گولہ باری: چھ خواتین ہلاک22 November, 2008 | پاکستان
پولیس چوکی پر حملہ، تین ہلاک22 November, 2008 | پاکستان
ڈی آئی خان حملہ، الزام لشکر پر22 November, 2008 | پاکستان
ہنگو،مسجد دھماکے میں پانچ ہلاک22 November, 2008 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||