|
خیرپور:ٹریفک حادثہ، پندرہ ہلاک
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سندھ میں ضلع خیرپور کے قریب دو مسافر بسوں کے حادثے میں پولیس حکام کےمطابق پندرہ مسافر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں
تین خواتین بھی شامل ہیں ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چالیس ہے۔
خیرپور پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاقے بھکر سے کراچی جانے والی عادل کوچ ایک ٹرالر سے آگے نکلنے کی کوشش میں اپنے ون وے روٹ سے ہٹ گئی اور سامنے کراچی سے پنجاب جانے والی شاندار عوامی کوچ کے ساتھ ٹکرا گئی جس کےنتیجے میں دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔ قومی شاہراہ پر یہ حادثہ صبح چار بجے کے قریب ہنگورجا تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمی مسافروں کو پولیس کے اہلکاروں ایدھی رضاکاروں نے قریبی شہروں رانیپور ،ہنگورجا اور گمبٹ کی ہسپتالوں میں پہنچایا۔ بھکر سے کراچی کی طرف جانے والی عادل کوچ کے ایک زخمی مسافر نے رانیپور ہسپتال میں بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کے کوچ کے ڈرائیور زیادہ تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہے تھے۔ انہوں نے دو مسافر کوچوں سے آگے نکلنے کے بعد جب ایک ٹرالر سے آگے نکلنے کی کوشش کی تو وہ اپنی سڑک سے ہٹ گیا اور کراچی سے پنجاب جانے والی دوسری سڑک پر پہنچ گیا اور حادثہ پیش آیا۔ قومی شاہراہ پر حادثے میں کراچی کی ایک خاتون جمیلا زوجہ محمد تقی بھی ہلاک ہوئیں۔ وہ اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ سفر کر رہی تھیں ۔ان کی لاش گبمٹ ہسپتال میں پڑی ہے جبکہ ان کے زخمی بچے رانیپور ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اس حادثے میں پنجاب سے کراچی سفر کرنے والے میاں بیوی عبدالرشید اور خدابخش بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کا شکار بننے والے پندرہ میں سے تیرہ مسافروں کی لاشیں ان کے آبائی شہروں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔ جبکہ اکثر زخمیوں کو بھی ان کے آبائی شہروں اور دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں
جھنگ کے قریب حادثہ، 17 ہلاک21 February, 2008 | پاکستان
موٹروے پر حادثہ، چھ افراد ہلاک13 May, 2008 | پاکستان
چمن میں حادثہ نو ہلاک18 June, 2008 | پاکستان
کشمیر: باغ میں حادثہ، نو ہلاک03 October, 2008 | پاکستان
لودھراں:ٹریفک حادثہ، اٹھارہ ہلاک10 October, 2008 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||