BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 03 October, 2008, 15:32 GMT 20:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
کشمیر: باغ میں حادثہ، نو ہلاک
 

 
 
جیپ حادثہ: فائل فوٹو
ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے باغ میں جمعہ کی شام کو ایک مسافر جیپ حادثہ کا شکار ہوکر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں پولیس کے مطابق کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مسافر جیپ باغ کے ایک قصبے ہیلہ سے دوسرے قصبے فارورڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ رجی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔

اس حادثے کے نیتجے میں پولیس کے مطابق دو بچوں اور دو خواتین سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ جیپ کے ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے باعث پیش آیا ہے۔

کشمیر کے ان زلزلہ زدہ علاقوں میں ٹریفک حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں اور حکام اس کی بڑی وجہ سڑکوں کی خراب حالت بتا رہے ہیں۔

آٹھ اکتوبر سن دو ہزار پانچ کے زلزلے میں کشمیر کے اس علاقے کی بیشتر سڑکیں تباہ ہوئی تھیں یا ان کو نقصان پہنچا تھا۔

ان میں بیشتر کو قابل استعمال تو بنایا گیا ہے لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ان کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ زلزلے کو تین سال ہونے کو ہیں لیکن متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی حالت اب بھی خستہ ہے۔

لوگوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بے یقینی اور خوف کی کیفیت میں سفر کرتے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
جھنگ کے قریب حادثہ، 17 ہلاک
21 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد