BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 September, 2008, 16:48 GMT 21:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ویگن نہر میں گر گئی،انیس ہلاک
 

 
 
نہر(فائل فوٹو)
ویگن موڑ کاٹتے ہوئے پھسل کر نہر میں جا گری(فائل فوٹو)
پنجاب کے ضلع میانوالی میں سکول کے بچوں سے بھری ایک وین نہر میں گرنے سے ڈرائیور سمیت انیس بچے ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مقامی ڈی ایس پی راجہ خالد پرویز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انیس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ان کے بقول یہ وین مختلف علاقوں سے بچوں کو لے کر واں بچھراں کے علاقہ میں واقع سکولوں میں چھوڑنے کے لیے جا رہی تھی۔ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سکول وین اس وقت نہر میں جاگری جب وہ نہر پر موجود ایک چھوٹے پل سے گزر رہی تھی کہ بارش کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے پھسل کر نہر میں جا گری۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور سمیت چودہ بچوں کی لاشوں کو نہر سے باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے اور انتظامیہ اور علاقے کے لوگ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

پولیس آفیسر خالد پرویز کے بقول وین میں ڈرائیور سمیت اکیس بچے سوار تھے اور ان بچوں کی عمریں گیارہ سے سترہ سال تک تھیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بہن بھائی بھی شامل ہیں جبکہ ایک لڑکی خدیجہ اوراس کے بھائی عاطف زندہ بچ گئے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد