|
وفاقی حکومت کا رمضان پیکج
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت نےرمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب کھانے پینے کی اشیاء پر پونے دو ارب روپے کی رعایت دینے کا اعلان
کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نوید قمر نے سنیچر کواسلام آباد میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے مہینے کے دوران آٹے سمیت زیادہ استعمال ہونے والی اشیا پر اضافی رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخیرہ اندوزی اور دوکانداروں کو فروخت روکنے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز پر محدور سپلائی کے باعث رعایتی اشیاء کے حصول کے لیے ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو قطاروں میں انتظار کرنا پڑے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر جن چیزوں پر خاص طور پرخصوصی رعایت دی گئی ہے ان میں آٹا اب پندرہ روپے فی کلو میں مل سکے گا۔ جو اس سے پہلے بیس روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
واضع رہے کہ سولہ کروڑ آبادی کے لیے حکومتی سرپرستی میں چلنے والے ادارے یوٹیلٹی کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق اس وقت پاکستان کے زیرانتظام کمشیر سمیت ملک کے انچاس شہروں میں سنتالیس سو یوٹیلٹی سٹورز کام کر رہے ہیں۔ نوید قمر کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب عام استعمال کی دیگر اشیاء پر بھی معمولی رعایت کی جائے گی۔ جبکہ مجموعی طور پر ایک ماہ کے دوران پونے دو ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب رعایتی اشیاء خاص طور پر آٹا عام لوگوں کے بجائے دوکان داروں کو فروخت کر دیا جاتا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے حکومت محدور مقدار میں آٹا یوٹیلٹی سٹورز پر مہیا کرے گی۔ نوید قمر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ محدور سپلائی کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کے باہر آٹے کے حصول کے لیے قطاریں نظر آ سکتی ہیں۔ نوید قمر کے بقول یوٹیلٹی سٹورز پر بازار کی نسبت کم قمیت پر اشیاء کے حصول کے لیے لوگوں کو یہ تکلیف برداشت کرنی پڑے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ماہ رمضان کے دوران اشیائے خورد و نوش کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تاہم ہر سال حکومتی دعووں کے باوجود ماہ رمضان کے دوران اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ بعض جگہوں پر عدم دستیابی دیکھنے میں آتی ہے۔ لوگوں کی اکثریت یوٹیلٹی سٹورز کی کم تعداد پر بھی نالاں نظر آتی ہے۔ |
اسی بارے میں
ایدھی’بھیک مشن‘ پر لاہور میں 02 July, 2008 | پاکستان
پنجاب: فوڈ سٹیمپ سکیم کا اعلان12 July, 2008 | پاکستان
سندھ : خودکشیوں میں اضافہ13 July, 2008 | پاکستان
محنت کش طالبعلم کے لیے پچاس لاکھ 01 August, 2008 | پاکستان
بھگوان کا جنم دن منانے کے لیئے آٹے کی چوری 23 August, 2008 | پاکستان
پنجاب جیلوں میں آٹھ ہزار بچے قید22 July, 2008 | پاکستان
پیٹرول قیمتوں کے خلاف درخواست21 July, 2008 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||