BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 25 August, 2008, 19:56 GMT 00:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
احمد فراز چلے گئے
 

 
 
احمد فراز جولائی کے وسط میں طبیعت خراب ہونے پر امریکہ کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے

عصرِ حاضر کے ممتاز شاعر احمد فراز طویل علالت کے بعد پیر کی رات اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر چھہتر برس تھی۔

ہسپتال کے ذرائع نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے احمد فراز کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

احمد فراز کو گردوں کے عارضے سمیت کئی امراض لاحق تھے۔

جولائی کے وسط میں احمد فراز امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘ کے سالانہ کنونشن میں مشاعرے میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی گئے تھے جہاں وہ گر پڑے تھے اور ان کے گھٹنوں پر چوٹیں آئي تھیں۔

ان چوٹوں سے انہیں ابتدائی طور انفیکشن ہوگیا تھا۔ شکاگو کے ایک ہسپتال میں گردوں کے عارضے کیوجہ سے احمد فراز کو ڈائلیسس مشین پر رکھا گيا تھا۔

انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں چھوڑے ہیں۔

احمد فراز جنہوں نے ایک زمانے میں فوج میں ملازمت کی کوشش کی تھی، اپنی شاعری کے زمانۂ عروج میں فوج میں آمرانہ روش اور اس کے سیاسی کردار کے خلاف شعر کہنے کے سبب کافی شہرت پائی۔ انہوں نے ضیاالحق کے مارشل لا کے دور کے خلاف نظمیں لکھیں جنہیں بہت شہرت ملی۔مشاعروں میں کلام پڑھنے پر انہیں ملٹری حکومت نے حراست میں لیے جس کے بعد احمد فراز کوخود ساختہ جلاوطنی بھی برداشت کرنا پڑی۔

سنہ دوہزار چار میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دورِ صدارت میں انہیں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا لیکن دو برس بعد انہیں نے یہ تمغا سرکاری پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے واپس کر دیا۔

احمد فراز نے کئی نظمیں لکھیں جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔ ان کی غزلیات کو بھی بہت شہرت ملی جن میں

’رنجش ہی سہی، دل ہی دکھانے کے لیے آ‘

خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔

ان کی وفات پر وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور قائم مقام صدر میاں محمد سومرو نے گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 
 
احمد فراز احمد فراز کہتے ہیں
دکھوں کے باوجود لوگوں نے بہت پیار دیا ہے۔
 
 
اسی بارے میں
فراز تین اگست کو وطن واپس
01 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد