BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 August, 2008, 02:43 GMT 07:43 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ستر سالہ دلہن، اسی سالہ دلہا
 

 
 
انور علی
انور علی کو یہ گلہ تھا کہ ان کی شادی میں باقاعدہ رخصتی نہیں ہوئی تھی
صوبہ سرحد کے ضلع کوہاٹ کے گاؤں اُسترزئی میں ایک ایسے عمر رسیدہ شادی شدہ جوڑے کی رخصتی کی رسومات کی تیاریاں جاری ہیں جنہوں نے تقریباً اڑتالیس سال قبل رسومات ادا کیے بغیر جیون کا سفر شروع کیا تھا۔

گاؤں والےاٹھارہ اگست کو ایک ایسی شادی کی خوشیوں میں شرکت کریں گے جس میں دلہن کی عمر تقریباً ستر سال اوردولہے انور علی کی اسی سال ہوگی جبکہ بینائی سے محروم ضعیف دلہن کو سہارا دیکر صحت مند دولہے کے پہلو میں بٹھایا جائے گا۔

یونین کونسل اُسترزئی پایاں کے دفتر کے چوکیدار انور علی عُرف امان کاکا کو اپنی شادی کی صحیح تاریخ معلوم نہیں ہے۔انہوں نےحافظہ پر زور دیکر بتایا کہ ان کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب ایوب خان کے دور حکومت میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ جاری تھی۔

اکلوتی بیٹی کے والد انور علی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کراچی میں محنت مزددوری کر رہے تھے کہ گاؤں کے ایک شخص قمبر علی اپنی بیٹی کے ہمراہ ان کے پاس آئےاور کہا کہ ’ایک ماہ قبل آپ کے گھر والوں کے ساتھ ملکر ہم نے آپ کا نکاح میری بیٹی کے ساتھ پڑھوا دیا تھا اور اب میں اس کو آپ کے حوالے کرکے واپس جارہا ہوں۔‘

انور علی کو دکھ ہوا کہ گھر والوں نےان کی غیر موجودگی میں شادی کرکے انہیں زندگی کے خوبصورت ترین لمحات میں خوشیاں منانے سے محروم کردیا، نہ ان کے گھر کے آنگن میں گاؤں کے عورتوں نے اتنڑ( رقص) کرکےان کے نام کے ٹپے (ماہیئے) گائے اور نہ ہی ان کی سہرا بندی ہو سکی۔

یہی محرومی لیکر وہ دو سال بعد اپنی بیوی کے ہمراہ کراچی سے اپنے گاؤں واپس آئے اور کنٹونمنٹ بورڈ میں بطور مالی بھرتی ہوگئے۔ وہاں سے ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لی مگر کئی سال گزر جانے کے باوجود رخصتی کی رسومات کے بغیر شادی ہونے کا شکوہ ان کی زبان کے ساتھ چِپک ساگیا۔ آخر میں دوستوں نےان کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے رخصتی کی تمام رسومات اپنے ہی خرچے پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

گلزار علی ان کے دوست اور رخصتی کی رسومات کے منتظم ہیں۔ان کے بقول ’انور علی کا ہروقت یہی گلہ رہتا تھا کہ میری شادی تو بغیر کسی رسم کے ہوئی، میری خواہش ادھوری رہ گئی ہے جس کے بعد ہم چھ دوستوں نے ملکر ان کی رخصتی کی رسومات ادا کرنےکا فیصلہ کرلیا۔‘

دوستوں نے یونین کونسل کے ناظم کے ساتھ ملکر ان کی شادی کے پوشاک تیار کرلی اور پروگرام کے مطابق اٹھارہ اگست کو پشتون روایات کے مطابق ان کے تزئین شدہ کمرے میں دولہے کے پلنگ پر بٹھاکر ان کی سہرا بندی کی جائے گی۔ جبکہ دولہن رسم کے مطابق دوسرے کمرے میں بیٹھی ہوگی۔

گلزار علی کے مطابق شام چار بجے دونوں کو خصوصی طور پر سجائی گئی ایک گاڑی میں بٹھا کر بارات کی شکل میں گاڑیوں کے ایک کاروان میں ان کی خواہش کے مطابق قریبی گاؤں ابراہیم زئی میں حضرت عباس علمدار کے مزار پر لیجایا جائے گا ۔ دعائیں مانگنے کے بعد بارات کئی علاقوں سے گزر کر انور علی کے گھر واپس آئے گی۔

رات کو ولیمہ ہوگا جس میں ضلعی ناظم اور صوبائی اسمبلی کے رکن سمیت درجنوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے اور یوں رات ڈھلتے ہی انور علی کی برسوں پرانی خواہش کی بلآخر تعمیل ہوجائے گی۔

 
 
اسی بارے میں
’شائستہ کو طلاق دے دی‘
03 December, 2003 | پاکستان
پیار کیا کوئی چوری نہیں کی
02 December, 2003 | پاکستان
ٹھٹہ:تشدد کا نیا واقعہ
30 September, 2003 | پاکستان
سُسر نے زنجیروں میں باندھا
30 September, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد