|
سسی بھٹو کو شناختی کارڈ چاہیے
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی اور شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو نے پہلی مرتبہ اپنا پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے
کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔
سسی بھٹو نے یہ درخواست بینظیر بھٹو کے آبائی حلقے رتوڈیرو کے نادرا آفس میں جمع کروائی ہے۔ اس موقع پر سسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے درجنوں لوگ دفتر کے سامنے جمع ہوگئے تاہم انہوں لوگوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ تو ہلایا مگر کسی سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ سسی بھٹو سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے بیٹے شاہنواز بھٹو مرحوم کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ وہ امریکا میں اپنی افغان والدہ ریحانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ آرٹس کے شعبے میں ماسٹرز کی طالبہ سّسی جولائی کے پہلے ہفتے میں اچانک پاکستان پہنچی ہیں۔ رتوڈیرو کے نادرا دفتر میں سسی نے جو درخواست جمع کروائی ہے اس میں انہوں نے اپنا مستقل پتا المرتضی ہاؤس لاڑکانہ لکھا ہے جبکہ حالیہ پتا اکہتر کلفٹن کراچی لکھا گیا ہے۔ سسی نے اپنی جائے پیدائش بھارت بتائی ہے جبکہ مادری زبان سندھی بتائی گئی ہے ۔ فاطمہ بھٹو کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سسی کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بننے کے بعد ووٹر لسٹ میں ان کے نام کا اندراج کروایا جائےگا۔ سسی بھٹو نے اپنے اس دورے کے دوران پہلی مرتبہ اپنے والد شاہنواز، چچا مرتضی، دادا ذوالفقار علی بھٹو اور پھوپھی بینظیر بھٹو کی قبروں پر حاضری دی ہے اور بھٹو زرعی فارم اور بھٹو سٹیٹ کا معائنہ بھی کیا ہے۔ |
اسی بارے میں
سسی بھٹو کی لاڑکانہ آمد 05 July, 2008 | پاکستان
سسی بھٹو پاکستان پہنچ گئیں01 July, 2008 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||