|
سرحد:میوزک سینٹر پر حملہ
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع کوہاٹ میں دو نامعلوم نقاب پوشوں نے تیرہ بازار میں واقع ایک میوزک سینٹر پر چلتی موٹر سائیکل سے پلاسٹک میں
بند بارود پھینک دیا جس کے نتیجہ میں میوزک سینٹر کے مالک سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔
کوہاٹ میں ڈپٹی پولیس انچارج شاکراللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کو دوپہر تین بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔پلاسٹک میں بند بارود میوزک کی دوکان کے اندر ایک زوردار دھماکے سے پھٹا جس کے نتیجہ میں دوکان کے مالک تاج محمد سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو کوہاٹ کے ایک ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔جہاں ان کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس انچارج نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار یہ نقاب پوش افراد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے تلاشی کا عمل شروع کیا ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے سنٹر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ کوہاٹ میں مقامی صحافی عنایت اللہ شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سخت حوف ہراس پھیل گیا ہے۔اور لوگ مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔ یادرہے کہ صوبہ سرحد اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں گزشتہ پانچ سال سے نیٹ کیفے میوزک سینٹروں اور کو بم دھماکوں کا
نشانہ بنایا جارہا ہے۔اور اب تک درجنوں سینٹروں کو تباہ کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں میں اس کاروبار
سے وابستہ لوگ کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اور اب ان علاقوں میں مارکیٹ کے مالک سی ڈیز اور نیٹ کیفے والوں کو کرایہ پر
دکان دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ |
اسی بارے میں
سی ڈیز، وی سی آر اورخواتین پرپابندی 10 June, 2006 | پاکستان
چارسدہ: سی ڈیز ایک اور دکان نشانہ21 May, 2007 | پاکستان
چارسدہ: بند ہوتی سی ڈیز دکانیں03 June, 2007 | پاکستان
’عام سی ڈیز پر پابندی نہیں لگائی‘19 June, 2007 | پاکستان
سی ڈیز کی دکانوں پر بم حملہ30 August, 2007 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||