BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 May, 2008, 11:38 GMT 16:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
مہمند ایجنسی میں پولیو افسر اغواء
 

 
 
پولیو سے بچاؤ کی مہم(فائل فوٹو)
پولیو ویکسینیشن کی مہم میں شامل لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں
قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے علاقے میں پولیو ویکسینیشن کی مہم کی نگرانی کرنے والے ایک افسر کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا ہے۔

مہمند ایجنسی کے پولیٹکل ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی شام آنبار تحصیل کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پولیو مانیٹرنگ افیسر شاہد علاقے میں پولیو کی مہم کی نگرانی کرنے آئے تھے۔

پشاورمیں پراوینشنل پروگرام برائے ای پی آئی ڈاکٹر وحید خان نے تصدیق کی کہ شاہد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ان کےمطابق فوری طور پر کسی نے اغواء کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ چند روز سے صوبۂ سرحد اور قبائلی علاقوں میں بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے قطرے پلانے کی مہم جاری ہے۔ اس سے قبل بھی قبائلی علاقوں میں پولیو ویکسینیشن کے مہم میں حصہ لینے والے محکمۂ صحت کے اہلکاروں پر حملے ہوتے رہے ہیں جس میں ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
مہمند ایجنسی: حملہ، پانچ ہلاک
20 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد