Sunday, 04 November, 2007, 10:34 GMT 15:34 PST
پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال اور ملکی اور غیر ملکی چینلوں کی نشریات پر پابندی کے تناظر میں بی بی سی اردو سروس پر معمول کی نشریات کے علاوہ آدھےگھنٹے کا ایک خصوصی ریڈیو پروگرام بھی نشر کیا جا رہا ہے۔
یہ پروگرام بی بی سی اردو سروِس پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک 7205،9660 ،11650 اور 15420 کلو ہرٹز فریکوئینسی پر سنا جا سکتا ہے۔
یہ پروگرام بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے صفحۂ اول پر بائیں جانب موجود لنک کی مدد سے بھی سنا جا سکتا ہے۔