|
پنجگور میں ہڑتال: سو سے زائد گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر پنجگور میں جمعرات کو مکمل ہڑتال رہی جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے شہر میں سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پنجگور سے تعلق رکھنے والے نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رحمت بلوچ اور دیگر مقامی افراد نے بتایا ہے کہ آج سارا دن شہر میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم تھی۔ یہ ہڑتال اور احتجاج بدھ کو پنجگور میں انسداد منشیات کی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں دو شہریوں کی ہلاکت اور ایک کو زخمی کرنے کے خلاف کی گئی ہے۔ پنجگور میں اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے اے این ایف کی اہلکاروں کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔ پولیس افسر نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ اے این ایف کے اہلکاروں کے مطابق ان شہریوں نے ان پر حملے کی کوشش کی تھی۔ رحمت بلوچ نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے گھروں پر چھاپے مارے اور خواتین اور بزرگوں سے بد سلوکی کی اور سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ روز ایف سی کے قافلے پر حملے کے حوالے سے کی گئی ہیں۔ اس حملے میں کم سے کم تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ پنجگور میں پولیس اور دیگر انتظامی افسران سے رابطے کی بارہا کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ تحصیل ناظم عطاء اللہ کے مطابق شہر میں ہڑتال کی گئی اور گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کا ترجمان ظاہر کرنے والے دودا بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر قبول کی تھی۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں فرنٹئر کور پر حملہ29 January, 2007 | پاکستان سوئی اور پنجگور میں دھماکے06 June, 2006 | پاکستان پنجگور میں بتیس سال بعد برفباری31 December, 2005 | پاکستان پنجگور ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ11 April, 2005 | پاکستان بلوچستان: پانچ راکٹ داغے گئے26 January, 2007 | پاکستان باجوڑ پوسٹ پر حملہ، سپاہی زخمی 26 January, 2007 | پاکستان کوئٹہ: دو راکٹ حملے18 December, 2006 | پاکستان بلوچستان دھماکہ: 1 ہلاک،4 زخمی09 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||