|
نادرا نے شناختی کارڈ روک لیے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شناختی کارڈ بنانے والے محکمے نادرا نے بلوچستان میں بڑی تعداد میں حج پر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ اس بنیاد پر روک لیے ہیں کہ کہیں ان میں کوئی غیرملکی نہ ہو۔ جن افراد کے شناختی کارڈ روکے گئے ہیں ان میں پولیس انسپکٹر اور پروفیسر شامل ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا فضل محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو جان بوجھ کر تنگ کیا جا رہا ہے حالانکہ حج درخواست کی منظوری اور اس کے بعد تمام ضروری کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے شناختی کارڈ روکے گئے ہیں اور یہ سب جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں سے پیسے وصول کرنا ہے۔ کوئٹہ میں پولیس کے انسپکٹر عبدالرحیم اچکزئی بھی متاثرین میں شامل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ثبوت کے طور پر اپنے والد کا انیس سو چھپن کا پاسپورٹ بھی دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پولیس خود لوگوں کے کاغذات کی تصدیق کرتی ہے لیکن یہاں نادرا کے حکام نے میرا شناختی کارڈ روک لیا ہے اور شک ظاہر کیا ہے کہ میں شاید مہاجر ہیں۔‘ اسی طرح ایک اور متاثرہ شخص نادر خان نے بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ عرصہ دو سال سے رکا ہوا ہے۔ ’دو سال سے نادرا کے چکر لگا رہا ہوں۔‘ جن افراد کے شناختی کارڈ روکے گئے ہیں ان میں پروفیسر ناظم اور ایسے افراد شامل ہیں جو پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے کئی ممالک جاچکے ہیں۔ اس بارے میں نادرا کے ایک اہلکار میجر محمد حسین سیف سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی غیرملکی افراد کے خلاف کی گئی ہے لیکن جب ان سے کہا گیا کہ ان میں تو مقامی افراد شامل ہیں تو انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ دو ہزار پانچ میں بھی بلوچستان سے حج پر جانے والے افراد کے لیے مسائل پیدا کر دیے گئے تھے اور گزشتہ سال سینکڑوں افغانی کوئٹہ سے حج پر چلے گئے تھے جنہیں واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سال بلوچستان سے بارہ ہزار سے زیادہ افراد حج پر جا رہے ہیں اور پہلی پرواز چودہ نومبر کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ | اسی بارے میں صوبۂ کشمیر: نادرا نے غلطی تسلیم کی29 October, 2006 | پاکستان چمن: افغانستان کے لیے خصوصی کارڈ06 January, 2007 | پاکستان یوٹلٹی بل ادا کرنے کی نئی سہولت12 October, 2006 | پاکستان سرحد پار کرنے کا پرانا نظام بحال12 January, 2007 | پاکستان صحافیوں کا اسمبلی میں داخلہ ممنوع07 June, 2007 | پاکستان کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضروری نہیں01 August, 2007 | پاکستان شناختی کارڈ، قومی اسمبلی میں بحث16 August, 2007 | پاکستان عید کارڈ سرکاری، تصویر مشرف کی23 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||