BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 12 October, 2007, 14:34 GMT 19:34 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ابھرتا ہوا کرکٹر ڈینگی کا شکار
 

 
 
جواد
جواد بیک وقت میڈیم پیسر بولر اور اوپنر بیٹسمین تھے
اسلم خان نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ صرف چند دنوں میں اُن کی پوری دنیا اُجڑ جائے گی۔ وہ بیٹا جسے قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلتا دیکھنے کی برسوں سے خواہش تھی، اس کی موت پر تعزیت وصول کر رہے ہوں گے۔

اسلم خان کا بڑا بیٹا جواد پچھلے ہی ہفتے ڈینگی وائرس کا شکار بنا اور ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود فوت ہوگیا۔ بیس سالہ جواد کرکٹ کے مقامی حلقوں میں شہر کراچی کے ایک اچھے کرکٹر سمجھے جاتے تھے۔

انہوں نے دو برس انڈر 19 کرکٹ کھیلی اورگزشتہ برس کراچی کے تمام سات زونز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ کی فتح اس ٹیم کے حصے میں آئی تھی جس کے وہ کپتان تھے۔
وہ آئندہ دو برسوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو جاتا

اسلم خان کا کہنا ہے کہ اُنہیں شہر میں ڈینگی وائرس پھیلنےکا علم اُس وقت ہوا
جب خود ان کا بیٹا اس بیماری کا شکار ہوا۔ وہ بتاتے ہیں کہ بیماری کی چوتھی رات جواد کی حالت غیر ہوگئی اور وہ تمام وقت قے کرتا رہا اور آخری قے میں خون آگیا۔

کراچی سٹی کرکٹ اکیڈمی (کے سی سی اے) کے دیگر کھلاڑیوں اور جواد میں ایک نمایاں فرق یہ تھا کہ وہ بیک وقت میڈیم پیسر بولر اور اوپنر بیٹسمین تھا۔

عبدالحامد اس وقت سے جواد کی کوچنگ کر رہے ہیں جب وہ انڈر 15 کھیلنے آیا تھا۔ اُن کا کہنا ہے کہ کم عمر ہونے کے باوجود جواد کو سینئر ڈسٹرکٹ ٹیم میں کھلایا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے جواد کے کھیل کو دیکھ کر یہ اندازہ کیا جاسکتا تھا کہ وہ آئندہ دو برسوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو جاتا۔
وہ بیٹا جسے قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلتا دیکھنے کی خواہش تھی، اس کی موت پر تعزیت وصول کرنا پڑی

محکمہ صحت حکومت سندھ کے مطابق شہر میں ڈینگی بخار وباء کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جس سے یکم اگست سے اب تک چھ سو چھیاسی افراد متاثر ہوکر مختلف ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت کسی ملک میں اس بیماری سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہیں بنائی جاسکی ہے اور اس بیماری سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔ ڈینگی ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جس کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے، جو عام طور پر گھریلو استعمال کے لیے جمع کیا جاتا ہے۔

 
 
ڈنگی وائرسکراچی: ڈنگی وائرس
اس سال فروری میں ہی وائرس کا خدشہ ہے
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد