BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 September, 2007, 04:21 GMT 09:21 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
تربت: ’امداد کی تقسیم، پانچ زخمی‘
 

 
 
سیلاب متاثرین
بلوچستان کے شہر تربت میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں خوراک کی تقسیم کے دوران کشیدگی بڑھ جانے کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور لاٹھی چارج کیا ہے جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

تربت کے علاقے گوکدان سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ایک غیر سرکاری تنظیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں خوراک تقسیم کر رہی تھی جس پر پولیس اور انسداد دہشت گردی کی فورس نے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے فائرنگ بھی کی اور کچھ اہلکار گھروں میں گھس گئے تھے۔ اس کشیدگی کے دوران پانچ افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

اس بارے میں تربت میں پولیس حکام نے بتایا کہ خوراک کی تقسیم شام گئے تک جاری تھی اور غیر سرکاری تنظیم باقی امدادی سامان دوسرے روز تقسیم کرنا چاہتی تھی لیکن لوگوں نے ہلڑ بازی شروع کر دی جس پر پولیس نے لوگوں کو منتشر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی فائرنگ کی گئی ہے۔

بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تاحال باقاعدہ امدادی سامان نہیں پہنچایا جا رہا اور خاص طور پر رمضان کے مہینے میں متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تربت، گندھاوا، نال، جھل مگسی اور دیگر علاقوں سے لوگوں نے بتایا ہے کہ انہیں خوراک میسر نہیں ہے اور اب تک بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے بے آسرا پڑے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد