BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 September, 2007, 12:02 GMT 17:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سیلاب زدگان کے لیے پونے دس کروڑ
 

 
 
سیلاب زدگان
متاثرین کہتے ہیں کہ حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں نے ابتدا میں تھوڑی بہت مدد کی لیکن اب ان کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے بعض سرکاری اور نجی پیٹرولیم کمپنیوں سمیت سعودی عرب نے تقریبا پونے دس کروڑ روپے امداد فراہم کردی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم امان اللہ خان جدوں اور سعودی عرب کے سفیر علی ایس اودھ اسیری نے جمعرات کو وزیراعظم شوکت عزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور چیک پیش کیے۔

وزیرِ پیٹرولیم نے وزیراعظم کو آٹھ کروڑ ایک لاکھ روپوں کا چیک پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں پانچ کروڑ روپے او جی ڈی سی ایل نے امداد دی ہے۔

ان کے مطابق سیلاب زدگاں کے لیے امداد دینے والی دیگر کمپنیوں میں سوئی سدرن، سوئی ناردرن، پارکو، پی پی ایل، بوزیکار، پی ایس او اور شیل پاکستان شامل ہیں۔

اسلام آباد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے بھی وزیراعظم کو ملاقات میں دس لاکھ ریال کا چیک پیش کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ دس لاکھ ریال کا یہ چیک تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے بلوچستان کے سیلاب زدگاں کے لیے بھیجا ہے۔

انہوں نے تبوک کے گورنر کی جانب سے بلوچستان کے شہر دالبندین میں طبی سہولیات فراہم کرنے اور صوبہ سرحد کے زلزلہ زدہ ضلع مانسہرہ میں ہسپتال کی تعمیر پر بھی ان کی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں دس لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جبکہ ہر سال چھ لاکھ پاکستانی حج کے لیے جاتے ہیں۔

دو ماہ قبل صوبہ سندھ کے بالائی اور صوبہ بلوچستان کے مغربی اضلاع میں سیلاب سے تقریبا تین لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے اور بیشتر کے مکانات منہدم ہوگئے تھے۔

متاثرین کہتے ہیں کہ حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں نے ابتدا میں ان کی تھوڑی بہت مدد کی لیکن اب ان کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

بلوچستان کے شہر گوادر سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی تک نئی بنائی گئی سڑک ’ کوسٹل ہائی وے‘ کئی جگہوں سے سیلاب میں بہہ گئی تھی۔

بلوچستان میں سیلاب کی زیادہ تر تباہی متاثرین کے مطابق حال ہی میں تعمیر کردہ میرانی ڈیم کی ناقص ڈیزائن سے ہوئی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد