|
’ایرانی سرکاری اہلکار بازیاب‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ تربت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے قریب فرنٹیئر کور اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کے بعد اکیس ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران قریباً سترہ اغوا کنندگان گرفتار بھی کر لیےگئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی فرنٹیئر کور نے بلیدہ کے پہاڑی علاقوں میں کی ہے۔ اس کارروائی میں فائرنگ کے دوران ایک شخص ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔فرنٹیئر کور کے حکام سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے تاہم تربت سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گرفتار افراد کو تربت لایا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز ایران کے سرحدی صوبہ سیستان بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد چاہ بہار کے قریب بڑی تعداد میں گاڑیوں کی تلاشی لینے کے بعد ایرانی باشندوں کو اغواء کر کے پاک ایران سرحد کی جانب فرار ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد کی کارروائی کافی دیر تک جاری رہی اور اس دوران انہوں نے پانچ گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی تھی۔ سرحدی علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے پیچھے جند اللہ نامی تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے ۔ اس تنظیم کا نام پاک ایران سرحد کے قریب پیش آنے والے پہلے واقعات میں بھی لیا جاتا رہا ہے۔ تاحال اس تنظیم کے کسی اہلکار نے اس واقعہ کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں ’ایران کے سرکاری ملازمین کا اغوا‘19 August, 2007 | پاکستان نرسوں کو یرغمال بنانے کی تحقیقات18 June, 2007 | پاکستان یرغمالیوں کو رہا کردیں:شیر پاؤ08 July, 2007 | پاکستان سکول یرغمالی بنائے جانے کا خطرہ13 August, 2007 | پاکستان تفتان: پانچ مشتبہ غیر ملکی گرفتار24 June, 2007 | پاکستان خمینی برسی: پاک ایران سرحد بند03 June, 2007 | پاکستان سفر حج ٹرین کے ذریعے19 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||