|
’ایران کے سرکاری ملازمین کا اغوا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے سرحدی صوبہ سیستان میں اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چاہ بہار کے قریب بڑی تعداد میں گاڑیوں کی تلاشی لی اور سترہ کے لگ بھگ ایرانی باشندوں کو اغوا کر کے پاک ایران سرحد کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع پاکستان کی سرحدی علاقوں میں پہنچنے کے بعد سرحد پر کڑی نگرانی شروع کر دی گئی۔ پاکستان کے سرحدی شہر مند تمپ کے تحصیل ناظم عابدی خان رند نے بتایا کہ پولیس کے ہمراہ انہوں نے سرحد کا محاصرہ کیا ہے اور کہیں سے ایسے شواہد نہیں ملے کہ مسلح افراد مند یا تمپ کے علاقے میں آئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے یہ لوگ کسی اور علاقے کی جانب فرار ہو گئے ہوں۔ پاک ایران سرحد سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کافی دیر تک ایران کے شہر چاہ بہار کے قریب کارروائی کرتے رہے اور اس دوران انہوں نے پانچ گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ایران کے صحت اور تعلیم کے محکموں کے ملازمین کو اغوا کیا ہے۔ مند سے مقامی صحافی عبید رند نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کے بعد پاک ایران سرحد پر سختی کر دی گئی ہے اور علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ سرحدی علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے پیچھے جند اللہ نامی تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے۔ اس تنظیم کا نام پاک ایران سرحد کے قریب پیش آنے والے پہلے واقعات میں بھی لیا جاتا رہا ہے۔ تاحال اس تنظیم کے کسی اہلکار نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں نرسوں کو یرغمال بنانے کی تحقیقات18 June, 2007 | پاکستان یرغمالیوں کو رہا کردیں:شیر پاؤ08 July, 2007 | پاکستان سکول یرغمالی بنائے جانے کا خطرہ13 August, 2007 | پاکستان تفتان: پانچ مشتبہ غیر ملکی گرفتار24 June, 2007 | پاکستان خمینی برسی: پاک ایران سرحد بند03 June, 2007 | پاکستان سفر حج ٹرین کے ذریعے19 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||