|
وزیرستان:ایندھن کی فراہمی رک گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر ڈیزل اور پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ سے داخل ہونے والے ڈیزل کے ایک درجن سے زائد ٹینکر واپس کر دیے ہیں۔ کھجوری چیک پوسٹ پر تعینات پولیٹیکل محرر خالد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیٹیکل ایجنٹ کی ہدایت پر اتوار کی صبح سے کھجوری چیک پوسٹ سے تقریباً تیرہ سے پندرہ گاڑیوں کو واپس کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا:’ہمیں معلوم نہیں ہے کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی ہے، اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ ہمیں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ ڈیزل، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی گاڑیوں کو واپس بھیجنا ہے‘۔ میرانشاہ میں ایک پیٹرول پمپ کے مالک عالمگیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈیزل کی آمد پر پابندی سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ اتوار کو پیٹرول پمپوں پر گاہکوں کا کافی رش رہا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے پمپوں میں مزید ایک دو دن کے لیے ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے۔ تاہم اس کے بعد ذرائع آمد و رفت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ میرانشاہ میں ایک دکاندار احسان نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈیزل پر پابندی کو لوگ ایک بڑے آپریشن کی تیاری کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ کل رات کو میرعلی کے قریب بجلی کے چار بڑے ٹاور گر گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹاور شدید باد و باراں کی وجہ سے گرے لیکن عام لوگوں کے خیال میں حکومت نے یہ خود گرائے ہیں تاکہ متوقع آپریشن سے پہلے بجلی کی ترسیل منقطع ہو جائے۔ واضح رہے کہ ڈیزل پر پابندی سے علاقے میں ایک بار پھر سخت خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ ایک روز قبل گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی نے شمالی وزیرستان کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان میں غیر ملکی موجود ہیں جن کو علاقے سے ہر صورت میں نکالنا ہوگا۔ دوسری جانب اتوار کو شمالی وزیرستان میں ایک پمفلٹ گرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے غیر ملکی ازبکوں کو نکالنا علاقے کے لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پمفلٹ میں صرف غیرملکی ازبکوں کا ذکر ہے جبکہ اس میں دوسری قومیتوں کے حامل غیر ملکیوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ پمفلٹ کو اہلیانِ وزیرستان کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان میں جھڑپیں29 July, 2005 | پاکستان شمالی وزیرستان کی امن کمیٹی مستعفی24 May, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: مغوی اہلکار رہا23 May, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: سرکاری اہلکار قتل04 May, 2007 | پاکستان ’شمالی وزیرستان: ایک فوجی ہلاک‘ 29 April, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: اخبارات نذر آتش24 April, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: 4 غیر ملکی ہلاک23 August, 2004 | پاکستان شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 زخمی15 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
~RS~q~RS~~RS~z~RS~30~RS~)