|
سندھ: پانچ افراد گرفتار، بارود برآمد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں پولیس نے ایک مبینہ علیحدگی پسند تنظیم کے پانچ کارکنوں کو اسلحے اور بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے قاسم آباد علاقے میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والوں سے سترہ کلو بارود اور پانچ پستول برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق سندھ لِبریشن آرمی نامی تنظیم سے ہے۔ حیدرآباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (پولیس) شوکت شاہ نے بتایا کہ سندھ لِبریشن آرمی نے ’ماضی بھی صوبے میں تخریبی کارروائیاں کی ہے‘۔ شوکت شاہ کا کہنا تھا کے گرفتارشدہ افراد پاکستان میں ’افراتفری پھیلانے اور دہشت گرد کارروائیوں کے لیے ایک غیرملک سے امداد حاصل کررہے تھے‘۔ تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ ماضی میں پاکستانی حکام نے علیحدگی پسند تنظیموں پر انڈیا سے امداد حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس سے پہلے سندھ لِبریشن آرمی سے مبینہ تعلق کے لیے جن لوگوں کو گرفتار کیا جاتا رہا ہے ان کا تعلق جیے سندھ متحدہ محاذ سے تھا۔ | اسی بارے میں کھوکھرا پار پرقوم پرست ناخوش03 February, 2006 | پاکستان سندھی قوم پرست: گورنرہاؤس پردھرنا22 March, 2006 | پاکستان ’مشرف کے تحت الیکشن قبول نہیں‘15 May, 2006 | پاکستان صفدر سرکی کہاں ہیں؟ 23 May, 2006 | پاکستان سندھ میں کئی ڈیکلئریشن منسوخ22 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||