BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
دلیپ کمار پرخصوصی شمارہ
 

 
 
دلیپ کمار
دلیپ کمار پراس خصوصی شمارے میں انکے متعلق کئی مضامین ہیں
معروف فلم اداکار دلیپ کمار کی چوراسویں سالگرہ پر صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سے چھپنے والے ایک ماہنامہ نے ان سے متعلق خصوصی نمبر شائع کیا ہے۔

پشاور کی ادبی، ثقافتی اور سماجی تنظیم گندھارہ ہندکو بورڈ نے اپنے ماہنامے ’ہندکوان‘ کے تازہ شمارے میں پشاور سے تعلق رکھنے والے اس عظیم شخصیت کی خدمات اور فکر و فن پر روشنی ڈالی ہے جس نے ممبئی کی فلمی صعنت پر ایک لمبے عرصے تک راج کیا ہے۔

ماہنامے کے سرورق پر یوسف خان کی، جن کا فلمی نام دلیپ کمار ہے، تصویر شائع کی ہے۔

ان کے پس منظر میں پشاور کے گرد قدیم فصیل کے سولہ دروازوں میں سے کابلی دروازے کا، جو انیس سو تیس میں بنایا گیا تھا ، ایک پرانا عکس بھی چھاپا ہے۔

شمارے میں معروف محقق ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کا ایک مضمون ہے جس میں انہوں نے دلیپ کمار سے اپنی ایک ملاقات کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔

اس تحریر میں دلیپ کمار کی اپنے شہر اور زبان کے بارے میں محبت کا اظہار واضع ہوتا ہے۔

دلیپ کمار پشاور کے محلہ خداداد میں لالہ غلام سرور کے ہاں انیس سو بائیس میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ انیس سو پینتیس میں ممبئی ( جو ان دنوں بمبئی تھا) کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے تھے۔

دلیپ کمار پر ’عہد نامۂِ محبت‘ کے نام سے ایک اردو کتاب لکھنے والے سعید احمد کا کہنا ہے کہ اداکاری سے قبل یوسف خان پھلوں کے سوداگر تھے اور انہوں نے پونا کی فوجی کینٹین میں پھلوں کا ایک سٹال لگا رکھا تھا۔

اس زمانے کی معروف اداکارہ اور فلمساز دیوکا رانی کی جوہر شناس نگاہوں نے بیس سالہ یوسف خان میں چھپی اداکاری کی صلاحیت کو بھانپ لیا اور فلم ’جوار بھاٹا‘ میں دلیپ کمار کے نام سے ہیرو کے رول میں کاسٹ کیا تھا۔

اس کے بعد سے اس شخص نے بھارتی فلمی صعنت پر ایک طویل عرصے تک راج کیا۔

ماہنامے میں نوجوان مصنف ملک ارشد حسین کا ایک مضمون دلیپ کمار کی پشاور میں زندگی سے متعلق ہے۔ ملک ارشد کی دلیپ کمار سے ملاقات انیس سو اٹھانوے میں ان کے دورہ پشاور کے دوران ہوئی تھی۔

صحافی انتخاب امیر نے ایک مضمون میں دلیپ کمار کے فلمی کریئر کے بارے میں بات کی ہے۔ اس کے علاوہ فصیحہ ضیاء نے بھی ان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ہے۔

دلیپ کمار دو مرتبہ پشاور کا دورہ کر چکے ہیں۔ پہلے وہ انیس سو اٹھاسی اور پھر دس برس بعد انیس سو اٹھانوے میں یہاں آئے تھے۔

بھارت میں دلیپ کمار کی زندگی اور فن پر انگریزی میں بہت کچھ لکھا گیا ہے اور ہندی اور اردو میں بھی اس کی باز گشت سنی جاسکتی ہے۔ لیکن پشاور کی اس تنظیم نے یہ خصوصی شمارہ شائع کرکے اپنے ایک سپوت کو یاد رکھا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
پکوڑےوالاچاچادلیپ کمار
10 August, 2003 | صفحۂ اول
دلیپ کمار اور فنِ اداکاری
25 April, 2004 | فن فنکار
’مغل اعظم‘ نئے رنگ میں
08 November, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد