BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 02 October, 2006, 16:37 GMT 21:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سندھی ’بے روزگار‘ کی خود سوزی
 

 
 
نیاز کے بازو اور سینہ بری طرح جھلس چکا ہے
ایک پچیس سالہ سندھی شخص نے سوموار کی صبح سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے مبینہ طور پر بے روزگاری سے تنگ آکر خود کو آگ لگا کر شدید زخمی کرلیا۔

نیاز نامی شخص نے سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے صبح گیارہ بجے کے قریب خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس سے اس کے بازو اور سینہ بری طرح جھلس گیا۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے اس کی آگ بجھا کر اسے پولی کلینک ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

پولی کلینک ہسپتال کے برن یونٹ میں موجود سٹاف کا کہنا ہے کہ نیاز بری طرح جھلسا ہوا ہے لیکن اس کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اس کے جسم کا ساٹھ فیصد سے زیادہ حصہ جھلس گیا ہے جس میں سینہ، دونوں بازو، کمر، اور کولہے وغیرہ شامل ہیں۔

سانگھڑ سے تعلق رکھنے والا یہ شحض ان دنوں اسلام آباد میں ایچ نائن سیکٹر میں رہائش پذیر تھا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نیاز نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ تین بچوں کا باپ ہے لیکن بے روزگار ہے۔

سیکریٹریٹ پولیس نے خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ نیاز کو اس بات پر غصہ تھا کہ اس کے ساتھ رہنے والے تین اور سندھی لوگ اسے چور کہتے تھے اور اسے تنگ کرتے تھے۔ ان کی وجہ سے اسے ملازمت نہیں ملتی تھی۔

نیاز کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں پہلے اس سے موبائل فون اور پیسے چھین لیے گئے تھے جس کا اس نے مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس نے اس کی شنوائی نہیں کی۔

 
 
اسی بارے میں
مزدور اور تلخئی اوقات
11 June, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد