Friday, 01 September, 2006, 17:48 GMT 22:48 PST
حکومت نے نواب اکبر بُگٹی کی لاش کو ڈیرہ بُگٹی میں سخت سکیورٹی میں ان کے آبائی قبرستان میں دفنا دیا ہے۔
اکبر بُگٹی کی میت ایک پیٹی میں بند تھی جسے تالے لگے ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹنگ آفیسر (ڈی سی او) عبدالصمد لاسی نے کہا کہ چہرے دکھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ مولوی محمد ملوک نے ان کی شناخت کر لی ہے۔