BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 June, 2006, 14:00 GMT 19:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کنرانی: ’پرواز سے اتار دیا گیا‘
 

 
 
 امان اللہ کنرانی
جمہوری وطن پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امان اللہ کنرانی
نواب اکبر بگٹی کی جماعت جمہوری وطن پارٹی کے رکن کو لندن میں اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے اس اجلاس میں جانے سے روک دیا گیا ہے جس میں میثاق جمہوریت پر سیاسی جماعتوں کے نمائندے دستخط کریں گے۔

جمہوری وطن پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے لاہور سے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ انہیں لاہور سے گلاسگو جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 777 سے اچانک اتار لیا گیا۔

 امان اللہ کنرانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے لندن جانے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز میں بیٹھ جانے کے بعد انہیں اتارا گیا ہے۔
 

امان اللہ کنرانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے لندن جانے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز میں بیٹھ جانے کے بعد انہیں اتارا گیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے قائد نواب اکبر بگٹی اور جماعت کے دیگر قائدین کے ساتھ ساتھ نواب اکبر بگٹی کے رشتہ داروں پر بھی باہر ملک جانے پر پابندی عائد ہے۔

امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی ملکی سطح پر سیاست کرتی ہے۔ اگلے مہینے کی دو تاریخ کو لندن میں اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے بلوچستان کی ملکی سطح پر سیاست میں شرکت ہوتی جو ملک کے لیے بہتر ہوتا۔

 
 
اسی بارے میں
اکبر بگٹی پر مزید مقدمات درج
22 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد