BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 February, 2006, 02:13 GMT 07:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
حملہ آوروں کو پکڑا جائے: چینی صدر
 
فوج
چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے
چین کے صدر ہو جنتاؤ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ تین چینی انجینیئروں کو ہلاک کرنے والے حملے آوروں کو پکڑا جائے۔

صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے چین کےتین انجینیئروں سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی ڈرائیور بھی شامل ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی نامی تنظیم کے ایک ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ غیر ملکی افراد بلوچستان کے معدنی ذخائر کا استحصال نہ کریں۔

چینی خبر رساں ادارے زنہوا کے مطابق ’صدر کو بدھ کی شام ان ہلاکتوں کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے چینی وزارت خارجہ ، سفارتخانے اور قونصل خانوں سے کہا ہے کہ پاکستان پر زور دیں کہ وہ قاتلوں کو پکڑے، پاکستان میں موجود چینیوں کے تحفظ کو یقیقنی بنائے اور قتل کے بعد کی صورتحال سے مناسب طور پر نمٹے‘۔

کوئٹہ سے کوئی سات سو کلومیٹر دور کراچی کے قریب واقع حب میں ساکران کے مقام پر یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پرویز ظہور نے بتایا کہ چین کے یہ تینوں انجینیئر اٹک سیمنٹ فیکٹری میں کام کرتے تھے اور بدھ کو چھٹی کے بعد اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی انجینئروں کو انتظامیہ کی طرف سے محافظ فراہم کیے گئے ہیں لیکن یہ لوگ جاتے وقت محافظ ساتھ نہیں لے گئے۔

دریں اثنا ایک نا معلوم شخص نے ٹیلی فون پر اپنا نام میرک بلوچ بتایا اور کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

یاد رہے مئی دو ہزار چار میں گوادر میں ایک بم دھماکے میں تین چینی انجینیئرز ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں دو پاکستانی شامل تھے۔

اس سلسلے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا لیکن سرکار کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی اور پیشی کے روز اسلم گر گناڑی اور سعید کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
بلوچستان کے ویرانوں میں
10 February, 2006 | پاکستان
بلوچستان کے ویرانوں میں
13 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد