Wednesday, 25 January, 2006, 17:53 GMT 22:53 PST
بلوچستان میں جاری کشیدہ صورتحال کا جائزہ لینے اور وہاں سے حقائق اکھٹا کرنے کے لئے انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان اور صحافیوں کا ایک وفد جنوری کے مہینے میں ڈیرہ بگٹی گیا تھا۔
اس موقع پر انسانی حقوق کمیشن کی چئیرپرسن عاصمہ جہانگیر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی طرف سے حملہ بھی ہوا تھا۔ اسی وفد میں دیگر صحافیوں کے ساتھ منیزے جہانگیر بھی شامل تھیں جنہوں نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے لئے خصوصی ویڈیو رپورٹ بھیجی ہے۔