میرعلی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 18 نومبر 2012 ,‭ 11:34 GMT 16:34 PST

جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں سے فوجی قافلے نے گزرنا تھا

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ دھماکہ اتوار کو ایجنسی کی تحصیل میر علی میں ہوا۔

انتظامیہ کے اہلکار نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ دھماکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔

اہلکار نے بتایا کہ اتوار کو فوج کے ایک قافلے نے میر علی سے گزرنا تھا اور دھماکے کا نشانہ بننے والی فوجی گاڑی اس قافلے کی آمد سے قبل راستے کا جائزہ لے رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور دھماکے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرےے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ میرعلی میں اتوار کو فوجی نقل و حرکت کی وجہ سے کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

ادھر تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کا اس دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔