bbc.co.uk navigation

پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 24 فروری 2012 ,‭ 15:51 GMT 20:51 PST

کراچی میں جماعت الدعوۃ کا احتجاج

کراچی میں جماعت الدعوۃ کا احتجاج

دیکھئیےmp4

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

افغانستان میں نیٹو فوج کے ہاتھوں قرآن نذرِ آتش کرنے کے واقعے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

کراچی سے ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا کہ جماعت الدعوۃ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان امریکہ سے تعلقات معطل کرے اور امریکی سفارتخانے بند کیے جائیں۔

جماعت الدعوۃ کراچی کے امیر انجنیئر نوید قمر کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اور اس کے پاس باعزت واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے اسی لیے قرآن جلاکر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میںامریکی صدر براک اوباما اور امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا امریکہ اب اپنے اس اقدام پر معافی مانگ رہا ہے مگر یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب صرف جہاد ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پشاور میں تین سو مظاہرین نے مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ پر جمع ہوئے اور امریکی پرچم کو نذرِ آتش کیا۔

مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے لگائے اور امریکہ کا پتلا جلایا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام نے مظاہرہ کیا۔ جمیعت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عالمِ اسلام کو امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ’ہم امریکہ کو ہماری مذہب اور قرآن کی بےحرمتی کرنے نہیں دیں گے۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔