bbc.co.uk navigation

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں طیارہ گر کر تباہ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 23 فروری 2012 ,‭ 17:34 GMT 22:34 PST

لاہور میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

لاہور میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

دیکھئیےmp4

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

لاہور کے رہائشی علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک تربیتی ہوائی جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس سے اس میں سوار ایک خاتون انسٹرکٹر اور ان کے ساتھی زیرتربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی دوپہر یہ جہاز والٹن ائر پورٹ سے اڑا اور ایک گھنٹے بعد لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک بڑے مکان کے وسیع لان میں گر گیا۔

لاہور سے بی بی سی کے نامہ نگار علی سلمان کے مطابق اس چھوٹے سیسنا تربیتی جہاز کا ملبہ گھر کے لان کے علاوہ دیواروں پر بھی گرا لیکن کوئی رہائشی اس کی زد میں نہیں آیا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا لیکن ماہرین کا کہنا ہے یہ حادثہ کسی فنی خرابی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

حکام کے مطابق تربیتی طیارے نے ایک بج کر بتیس منٹ پر پرواز کی اور دو بج کر بیس منٹ پر اس کا آخری رابطہ ٹاور سے ہوا تھا اور اس کے بعد جہاز کے حادثے کی خبر آئی۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کافی نیچی پرواز پر تھا اور ایسا لگ رہا تھا جیسے جہاز کو کوئی مسئلہ درپیش ہے اور پھر اس دوران جہاز نیچے زمین پر گر گیا اور ایک دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ چند افراد نے جہاز پر پانی پھینک کر جہاز کو لگی آگ کو بجھانے کی کوشش بھی کی۔

ریسکیو حکام نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے جہاز کو کاٹ کر خاتون پائلٹ اور زیرتربیت نوجوان کی لاشیں نکالیں۔ جہاز کا ملبہ نہ ہٹانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پہلے سول ایوی ایشن کی تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ کا معائنہ کر کہ شواہد اکٹھے کرے گی اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی اس کے بعد ہی ملبے کو ہٹایا جا سکے گا۔

اسی بارے میں

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔