bbc.co.uk navigation

اورکزئی ایجنسی: ’پندرہ شدت پسند ہلاک‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 23 فروری 2012 ,‭ 13:12 GMT 18:12 PST

حکام کا کہنا ہے کہ جوگی کے علاقے میں بھی شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں حکام کے مطابق فضائی حملوں میں شدت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی جمعرات کی صبح چھ بجے شروع کی گئی اور سما بازار میں شدت پسندوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جوگی کے علاقے میں بھی شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

ادھر اورکزئی ایجنسی کے قریب کوہاٹ سے ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جیٹ طیاروں سے ایجنسی کے علاقے خادیزئی، سما بازار اور بر میلا کے مقام پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک اور سات زخمی ہوئے جبکہ شدت پسندوں کے چار ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ۔ سکیورٹی فورسز کے حکام نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔

واضح ہے کہ اورکزئی اور کرم ایجنسی کے چند مقامات پر کچھ عرصے سے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا بھی جانی نقصان ہوا۔

حکام کے مطابق صرف کرم ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن میں ڈھائی ماہ میں اب تک پانچ فوجی افسروں سمیت ستر اہلکار ہلاک اور دو سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی اہلکاروں کا جانی نقصان اس سے علیحدہ ہے۔

اسی بارے میں

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔