bbc.co.uk navigation

میران شاہ میں ڈرون حملہ، تین ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 9 فروری 2012 ,‭ 05:33 GMT 10:33 PST
فائل فوٹو

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے میں ایک ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کی صبح چار بج کے پانچ منٹ پر میران شاہ بازار کے مغربی حصے میں واقع ایک مکان پر ہوا۔

حملے میں اس مکان پر دو میزائل داغے گئے جس سے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد مقامی نہیں تھے اور ان کی لاشوں کو مقامی طالبان نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقےسپلگاہ میں شدت پسندوں کے ایک مرکز پر امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کئی سالوں سے شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ برس نومبر میں سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو افواج کے حملے کے بعد ان میں عارضی تعطل آ گیا تھا۔

امریکی غیر سرکاری اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں دو ہزار چار سے لے کر اب تک کل دو سو پچاسی سے زائد امریکی ڈرون حملے ہوچکے ہیں جن میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔