bbc.co.uk navigation

قومی اسمبلی کی پانچ سیٹیں خالی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 5 جنوری 2012 ,‭ 01:01 GMT 06:01 PST

ضمنی انتخابات عمران خان کی مقبولیت کا پہلا امتحان ہوں گے

قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔

قومی اسمبلی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے مخدوم جاوید ہاشمی، مخدوم شاہ محمود قریشی، میمونہ ہاشمی، نوابزادہ محمد خان ہوتی، جہانگیر خان ترین اور سردار آصف احمد علی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

ان تمام اراکین اسمبلی نے حال ہی میں عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

قانون کے مطابق کسی رکنِ اسمبلی کی نشست خالی ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن ساٹھ روز کے اندر ضمنی انتخاب کرانے کا پابند ہے۔

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ ضمنی انتخابات عمران خان کی مقبولیت کا پہلا امتحان ہوں گے ۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔