bbc.co.uk navigation

بلوچستان: ایرانی سرحدی محافظ گرفتار

آخری وقت اشاعت:  پير 2 جنوری 2012 ,‭ 09:36 GMT 14:36 PST
فائل فوٹو

پاکستانی شہری کی ہلاکت کے بعد ایف سی کے اہلکاروں نے ایرانی سرحدی محافظوں کو حراست میں لیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب پاکستانی سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے ایرانی سرحد فورس کے تین اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایرانی سرحدی فورس کے ہاتھوں ایک پاکستانی کی ہلاکت پر ماشکیل میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین مطابق ایرانی سرحد سے متصل بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں اتوار کے روز ایرانی سرحدی فورس کی ایک گاڑی غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے تین کلومیٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوئی۔

بعد میں ایرانی سرحد فورسز نے فائرنگ کی جس کے باعث ایک پاکستانی شہری سعید ریکی ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔

جس پر فرنٹیئرکور نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایرانی سرحدی فورس کے تین اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ماشکیل سے مقامی صحافی فاروق کبدانی نے بتایا کہ ایرانی فورسز کے ہاتھوں پاکستانی شہری کی ہلاکت کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا اور حکومت سے فائرنگ میں ملوث ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کو سخت سزاد ینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جو بار آور ثابت نہ ہو سکی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔