bbc.co.uk navigation

اورکزئی ایجنسی میں طیاروں کی بمباری

آخری وقت اشاعت:  اتوار 25 دسمبر 2011 ,‭ 12:20 GMT 17:20 PST

اہلکاروں کے مطابق جیٹ طیارے آدھے گھنٹے تک بمباری کرتے رہے

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی جیٹ طیاروں نے ’شدت پسندوں‘ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے لیکن حکام نے جانی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاورخان وزیر بتایا کہ اتوار کو اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں موجود شدت پسندوں کے کئی ٹھکانوں پرگن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں اب تک جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کیونکہ یہ علاقہ پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے اور یہاں رابطہ مشکل سے ہی ہوتا ہے۔ البتہ ہلاکتوں کا خدشہ موجود ہے۔

اہلکاروں کے مطابق جیٹ طیاریں آدھا گھنٹے تک مختلف علاقوں میں بمباری کرتے رہے۔ایک دوسرے اہلکار نے بتایا کہ بمباری میں دس کے قریب شدت پسند مارے گئے ہیں۔لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اورکزئی ایجنسی کی سرحدیں خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو سے ملتی ہیں جہاں گزشتہ دو سالوں سے شدت پسندوں کے خلاف غیر اعلانیہ کاروائی جاری ہے۔جس میں شدت پسندوں کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔