bbc.co.uk navigation

دوہری شہریت: انتخابات لڑنے پر پابندی

آخری وقت اشاعت:  پير 19 دسمبر 2011 ,‭ 15:27 GMT 20:27 PST

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت رکھنے والے افراد پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے اس سلسلے میں الیکشن اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

ہدایات کے مطابق ہر امیدوار برائے قومی یا صوبائی اسمبلی کو کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ اپنی شہریت کے معاملے میں بیانِ حلفی بھی جمع کرانا ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا پاکستان کے آئین کے تحت ایسے افراد انتخابات میں حصہ لینے یا پارلیمان کا حصہ بننے کے اہل نہیں ’جن کی پاکستانی شہریت منسوخ ہو جائے یا وہ کسی اور ملک کی شہریت حاصل کر لیں‘۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ پابندی سب سے پہلے خیبر پختونخوا کی سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں لاگو کی جائے گی جن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ اکیس دسمبر ہے۔

واضح رہے کہ دوہری شہریت کے معاملے کو قومی اسمبلی میں جاوید ہاشمی اور رضا حیات ہراج نے بھی اٹھایا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ پرلیمان میں باز اراکین ایسے ہیں جن کے پاس دوہری شہریت ہے اور الیکشن کمیشن کیوں نہیں اس حوالے سے قدم اٹھاتی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔