تحقیق و پیشکش برائے بی بی سی اردو: آصف فاروقی، ظفر ملک
-
جموں کشمیرنیشنل لبریشن فرنٹ 1965
قیادت: امان اللہ خان، مقبول بٹ، ڈاکٹر فاروق حیدر، اشفاق مجید وانی، یٰسین ملک
دفاتر: راولپنڈی، مظفر آباد، سری نگر، برطانیہ، امریکہ، یورپ
ٹریننگ کیمپ: مظفر آباد، کوٹلی
دائرہ کار: بھارت کے زیر انتظام کشمیر
اہداف و مقاصد: بھارت، پاکستان اور چین کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں پر مشتمل خود مختار ریاست جموں کشمیر کا قیام
کارروائی: 1971 میں بھارتی مسافر طیارے گنگا کا اغوا
-
البدراورالشمس 1971
قیادت: مولانا مطیع الرحمٰن (بنگلہ دیش)
دفاتر: ڈھاکہ
ٹریننگ کیمپ: مشرقی پاکستان
دائرہ کار: مشرقی پاکستان
اہداف و مقاصد: بنیادی طور پر یہ تنظیم مشرقی پاکستان میں پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ غیر سرکاری طور پر لڑنے کے لیے تشکیل دی گئی
کارروائی: مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر بنگلہ دیشی علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائیاں
-
البدر افغانستان، 1980
قیادت: کمانڈر بخت زمین
دفاتر: خوست
ٹریننگ کیمپ: راولپنڈی، خوست
دائرہ کار: خوست اور مشرقی افعانستان
اہداف و مقاصد: افغانستان میں روسی افواج کے خلاف مزاحمت
کارروائی: افغانستان میں روسی فوج پر بڑے حملے
-
الفقراء 1980
قیادت: شیخ مبارک علی گیلانی
دفاتر: لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد
ٹریننگ کیمپ: گڑھی حبیب اللہ
دائرہ کار: پاکستان، بھارت کے زیر انتظام کشمیر، امریکہ، کینیڈا
اہداف و مقاصد: صوفی ازم کا پرچار اور خالص اسلام کی جانب دعوت
کارروائی: امریکی شہر پورٹ لینڈ میں چرچ میں بم دھماکہ اور ناکام خودکش حملہ آور رچرڈ ریڈ کی تربیت کا الزام
-
حرکت الجہاد الاسلامی، 1984
قیادت: مولانا فضل الرحمٰن خلیل، الیاس کشمیری، قاری سیف اللہ اختر
دفاتر: راولپنڈی
ٹریننگ کیمپ: خوست
مسلک: دیوبندی
دائرہ کار: خوست افغانستان
اہداف و مقاصد: افغانستان میں روسی افواج کے خلاف مزاحمت۔
کارروائی: مشرقی افغانستان میں روسی افواج پر حملے
-
1985، انجمن سپاہ صحابہ
قیادت: مولاناحق نواز جھنگوی، مولاناایثارالقاسمی، مولانا اعظم طارق، مولانا ضیاء الرحمان فاروقی
دفاتر: جھنگ
دائرہ کار: جنوبی پنجاب
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: پاکستان کو سنی مسلم ریاست قرار دلوانا، پیغمبر اسلام کے ساتھیوں کی عزت و ناموس کا تحفظ، ان کے دن منانا اور شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو غیر مسلم قرار دلوانا
کارروائی: 1990 میں ایرانی سفارتکار صادق گنجی کا قتل
-
البدر جموں و کشمیر 1988
قیادت: کمانڈر بخت زمین
دفاتر: راولپنڈی، مظفرآباد
ٹریننگ کیمپ:خوست، مظفرآباد
دائرہ کار: بھارت کے زیرانتظام کشمیر
اہداف و مقاصد: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ان کا ہدف دیگر پاکستان نواز عسکری تنظیموں کی طرح بھارتی افواج اور فوجی تنصیبات رہیں
کارروائی: 1995 میں سری نگر میں درگاہ چرار شریف میں بھارتی فوج سے لڑائی
-
حرکت المجاہدین، 1988
قیادت: مولانا فضل الرحمٰن خلیل، فاروق کشمیری، مولانا مسعود اظہر
دفاتر: راولپنڈی، مظفر آباد
ٹریننگ کیمپ: مظفر آباد، مانسہرہ، خوست
دائرہ کار: بھارت کے زیرانتظام کشمیر اور بھارت
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بھارتی افواج کے خلاف کارروائیاں
کارروائی: بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی تنصیبات پر حملے
-
حزب المجاہدین، 1989
قیادت: ماسٹر احسن ڈار، محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین، ہلال احمد میر
دفاتر: اسلام آباد، راولپنڈی، مظفرآباد
ٹریننگ کیمپ: خوست (افغانستان) مظفرآباد، کوٹلی
دائرہ کار: بھارت کے زیرانتظام کشمیر
اہداف و مقاصد: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت کے فوج کے خلاف مسلح جدوجہد، کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلاء اور پاکستان سے کشمیر کا الحاق
کارروائی: 1999 میں سری نگر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ
-
لشکر طیبہ، 1990
قیادت: ضیا الرحمٰن لکھوی
دفاتر: لاھور، مریدکے
ٹریننگ کیمپ: مظفر آباد
دائرہ کار: بھارت کے زیرانتظام کشمیر اور بھارت
مسلک: اہلحدیث
اہداف و مقاصد: بھارت اور اس کے زیرانتظام کشمیر میں بھارتی دفاعی طاقت کو چیلنج کرنا
کارروائی: 2007 میں ممبئی شہر پر حملے کا الزام
-
سپاہ محمد 1993
قیادت: غلام رضا نقوی، مرید عباس یزدانی، منور عباس علوی
دفاتر: ٹھوکر نیاز بیگ لاہور
دائرہ کار: پاکستان
مسلک :اہل تشیع
اہداف و مقاصد: اہل سنت رہ نماؤں اور ان کی مساجد کو نشانہ بنانا
کارروائی:سپاہ صحابہ کی قیادت کے قتل کا الزام
-
حرکت الانصار 1993
قیادت: مولانا فضل الرحمٰن خلیل
دفاتر: راولپنڈی
ٹریننگ کیمپ: مانسہرہ، مظفر آباد
دائرہ کار: بھارت کے زیرانتظام کشمیر
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کو نشانہ بنانا
کارروائی: 1994 میں نئی دہلی سے یورپی سیاحوں کا اغوا
-
الفاران 1995
مبینہ قیادت: مولانا فضل الرحمٰن خلیل، مولانا مسعود اظہر
دفاتر: کوئی نہیں
ٹریننگ کیمپ: کوئی نہیں
دائرہ کار: بھارت کے زیرانتظام کشمیر
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: جموں و کشمیر میں بھارت کو دباؤ میں لانے کے لیے غیر ملکی سیاحوں کے اغواء کی ذمہ داری قبول کرنا
کارروائی: 1995 میں پہلگام سے چھ مغربی سیاحوں کے اغوا اور قتل کی دمہ داری قبول کی
-
لشکر جھنگوی 1996
قیادت: ریاض بسرا، اکرم لاہوری، ملک اسحاق
دفاتر: جھنگ، کراچی
ٹریننگ کیمپ: وزیرستان
دائرہ کار: جنوبی پنجاب، کراچی، قبائلی علاقے، افغانستان
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: اہل تشیع رہ نماؤں اور ان کی امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا
کارروائی: مارچ 2002 میں کراچی میں فرانسیسی انجینئرز کی بس پر حملہ گیارہ فرانسیسی شہری ہلاک
-
حرکت المجاہدین، تنظیم نو1997
قیادت: مولانا فضل الرحمٰن خلیل، فاروق کشمیری
دفاتر: راولپنڈی، مظفرآباد
ٹریننگ کیمپ: مانسہرہ
دائرہ کار:جموں وکشمیر
مسلک: دیوبندی
اہداف ومقاصد: جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے خلاف کارروائیاں
کارروائی: 1999 میں بھارتی مسافرطیارے کا اغوا
-
جیش محمد 2000
قیادت: مولانا مسعود اظہر
دفاتر: بہاولپور، کابل
ٹریننگ کیمپ: کابل، قندھار
دائرہ کار: افغانستان، بھارت، پاکستان
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: افغانستان اور پاکستان میں غیر ملکیوں اور مخالف مسلک کے خلاف اور جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے خلاف کارروائیاں
کارروائی: دسمبر 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ
-
لشکر عمر 2001
قیادت:احمد عمر سعید شیخ المعروف عمر شیخ
دفاتر: کوئی نہیں
ٹریننگ کیمپ: کوئی نہیں
دائرہ کار: پاکستان
مسلک:دیوبندی
اہداف و مقاصد: پاکستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاً
کارروائی: 2002 میں کراچی سے امریکی صحافی ڈینئل پرل کا اغوا اور قتل
-
جماعت الدعوۃ 2002
قیادت: حافظ محمد سعید، عبدالرحمٰن مکی
دفاتر: مریدکے، لاھور
دائرہ کار: پاکستان
مسلک: اہلحدیث
اہداف و مقاصد: جہاد کے فلسفے کا فروغ، فلاحی اور سماجی سرگرمیاں
کارروائی: جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید پر 2008 میں ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام
-
حزب التحریر ولایہ پاکستان 2002
قیادت:نوید بٹ ترجمان
دفاتر: خفیہ
ٹریننگ کیمپ: نہیں ہیں
دائرہ کار: پاکستان
اہداف و مقاصد: پاکستان میں خلافت کا قیام
کارروائی: پاکستانی فوج کے افسران کو بغاوت پر اکسانے کا الزام
-
لشکر اسلام 2004
قیادت: منگل باغ، مفتی منیر شاکر
دفاتر: باڑہ
ٹریننگ کیمپ: باڑہ
دائرہ کار: خیبر ایجنسی
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: خیبر ایجنسی میں نفاذ شریعت
-
انصار السلام 2005
قیادت: محبوب الرحمان، پیرسیف الرحمان
دفاتر: تیراہ
ٹریننگ کیمپ: تیراہ
دائرہ کار: خیبر ایجنسی
مسلک: بریلوی
اہداف و مقاصد: لشکر اسلام کے خلاف لڑائی
-
شوریٰ اتحاد المجاہدین 2006
قیادت: حافظ گل بہادر
دفاتر: میران شاہ شمالی وزیرستان
ٹریننگ کیمپ: دتہ خیل شمالی وزیرستان
دائرہ کار: افغانستان
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: افغانستان میں مقیم اتحادی افواج کے خلاف جنگ، پاکستان سے دوستی
-
مولوی نذیرگروپ 2007
قیادت: مولوی نذیر
دفاتر: جنوبی وزیرستان
ٹریننگ کیمپ: جنوبی وزیرستان
دائرہ کار: افغانستان
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: افغانستان میں مقیم اتحادی افواج کے خلاف جنگ، پاکستان سے دوستی
-
تحریک طالبان پاکستان 2007
قیادت: بیت اللہ محسود، حکیم اللہ محسود، مولوی فقیر محمد
دفاتراور ٹریننگ کیمپ: جنوبی وزیرستان
دائرہ کار: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ سوات اور باجوڑ تک، پاکستان، افغانستان
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: افغانستان میں اتحادی افواج اور پاکستان سیمت ان کے حلیفوں کے خلاف جنگ، طالبان طرز کی شریعت کا نفاذ
کارروائی: 2007میں بے نظیر بھٹو پر خود کش حملہ اوران کی ہلاکت
-
امر بالمعروف 2008
قیادت: مولانا نامدار
دفاتر: خیبر ایجنسی
ٹریننگ کیمپ: خیبر ایجنسی
دائرہ کار: افغانستان
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: افغانستان میں مقیم اتحادی فوج کے خلاف جنگ، پاکستان سے دوستی
-
حقانی نیٹ ورک 2008
قیادت: جلال الدین حقانی، سراج الدین حقانی
دفاتر: شمالی وزیرستان،مشرقی افغانستان
ٹریننگ کیمپ: شمالی وزیرستان، مشرقی افغانستان
دائرہ کار: افغانستان
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: افغانستان میں مقیم اتحادی افواج کے خلاف جنگ، پاکستان سے دوستی
-
مومن گروپ 2010
قیادت: مومن
دفاتر: درہ آدم خیل
ٹریننگ کیمپ: درہ آدم خیل
دائرہ کار: افغانستان
مسلک: دیوبندی
اہداف و مقاصد: افغانستان میں مقیم اتحادی افواج کے خلاف جنگ، پاکستان سے دوستی