آخری وقت اشاعت:  منگل 23 نومبر 2010 ,‭ 11:59 GMT 16:59 PST

توہینِ رسالت قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ

توہین رسالت کے الزام میں کسی خاتون کو سزائے موت دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے

انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے حکومتِ پاکستان سے توہینِ رسالت اور دوسرے امتیازی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان توہین رسالت اور تمام امتیازی قوانین کو کالعدم قرار دینے کےلیے ترامیم متعارف کرائے اور ان شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرے جو اس قانون کی آڑ میں اقلیتوں پر تشدد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے ایک گاؤں اٹاں والی کی رہائشی آسیہ کو ننکانہ صاحب کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں موت اور ایک لاکھ روپے کی سزا سنائی تھی۔

تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالے وہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات دو سو پچانوے اور دو سو اٹھانوے کو منسوخ کرے۔

توہین رسالت کے الزام میں کسی خاتون کو سزائے موت دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے اور اس پر ملک میں اور بیرون ملک انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

جنوبی ایشیا کے لیے ہیومن رائٹس واچ کے سینیئر محقق علی دیان حسن نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں قید میں نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی اور توہینِ رسالت کا خوف اس وقت ختم ہو سکتا ہے جب اس امتیازی قانون کو منسوخ کیا جاتا ہے۔

علی دیان حسن کے مطابق پنجاب کی حکومت اقلیتوں کو ملنے والی دھمکیوں نے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے اور یہ ایک امتیازی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو تعصب ایک طرف رکھ کر اقلیتوں کا تحفظ کرنا چاہیئے جو اس وقت کئی خطرات کا شکار ہیں۔

حکومت توہین رسالت کے قانون کے مبینہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور اس سلسلے میں حزب اختلاف کی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں سےمشاورت شروع کر دی ہے۔

شہباز بھٹی

ہیومن رائٹس واچ نے پنجاب کی صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عیسائیوں، احمدیوں اور دوسری اقلیتوں پر ہو رہے پرتشدد واقعات کی غیرجانبدار تحقیقات کرے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچائے۔

تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالے وہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات دو سو پچانوے اور دو سو اٹھانوے کو منسوخ کرے۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے اقلیتوں کے وفاقی وزیر شہباز بھٹی نے بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئےکہا حکومت توہین رسالت کے قانون کے مبینہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور اس سلسلے میں حزب اختلاف کی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں سےمشاورت شروع کر دی ہے۔

توہین رسالت کے قانون کے تحت پاکستان میں مقامی عدالتیں متعدد افراد کو موت کی سزا سنا چکی ہیں تاہم ابھی تک ایسی کسی سزا پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔