آخری وقت اشاعت:  جمعرات 18 نومبر 2010 ,‭ 12:06 GMT 17:06 PST

آسیہ کے لیے پوپ کی اپیل

پوپ بینیڈکٹ

پوپ بینیڈکٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عیسائی برادری کو اکثر تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینیڈکٹ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آسیہ بی بی کو رہا کرے جنہیں توھین رسالت کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

پوپ بینیڈکٹ نے اپنے ہفتے وار خطاب میں کہا کہ پاکستان میں عیسائی برادری کو اکثر تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے آسیہ بی بی کی رہائی کی اپیل کی جو پانچ بچوں کی ماں ہیں اور جنہیں نومبر میں توھین رسالت کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

پوپ بینیڈکٹ نے آسیہ بی بی کے ساتھ اپنی روحانی قربت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ اس طرح کے حالات کا سامنا کرنے والے ہر شخص کے انسانی وقار اور بنیادی حقوق کا احترام ہو۔

پاکستانی عیسائی خاتون آسیہ بی بی گزشتہ ڈیڑھ برس سے قید ہیں۔

ان کی سزائے موت کے فیصلے سے پاکستان میں توھین رسالت کے قوانین ایک مرتبہ پھر زیر بحث آ گئے ہیں جن کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قوانین پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اکثر یہ قوانین اقلیتی لوگوں کے خلاف ذاتی جھگڑوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔