آخری وقت اشاعت:  بدھ 28 جولائ 2010 ,‭ 08:56 GMT 13:56 PST

اسلام آباد میں جہاز تباہ: تصاویر

  • پاکستان کی ایک نجی فضائی کمپنی ایئر بلو کا ایک مسافر بردار طیارہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شمال میں مارگلہ پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
  • اطلاعات کے مطابق اس جہاز میں ایک سو چھیالیس مسافروں کے علاوہ عملے کے چھ اہلکار سوار تھے۔
  • نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایک سو دو بیگوں میں لاشییں ڈال کر ہسپتال بھجوا دی گئی ہیں۔
  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر جگہ جگہ آگ اور دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
  • کراچی ہوائی اڈے پر بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست لگائی گئی ہے۔
  • سول ڈیفنس، فوج، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 کے اہلکار امدادی کاموں کے لیے روانہ ہیں۔
  • فائر بریگیڈ اور ایمبولینس مارگلہ پہاڑی کی سڑک پر موجود ہیں۔
  • پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹر اور ایک انفنٹری بٹالین کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
  • کراچی کے ہوائی اڈے پر اس فلائٹ سے آنے والوں کے رشتہ دار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ جہاں کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی۔
  • اسلام آباد میں واقع پمز ہسپتال میں مسافروں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔