
پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ قریب سے گزرنے والے ایک راہگیر کا پاوں لگنے سے پھٹ گئی۔
نامہ نگار ایوب ترین کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کو ڈیرہ بگٹی ہسپتال پہنچا دیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔
دریں اثنا بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق بم کوہلو کے مین بازار میں جلاد خان ہوٹل کے ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد مہیا کردی گئی ہے جب کہ کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں اضافہ اس وقت ہوا جب اگست سال دوہزار چھ میں بلوچ سردار نواب محمد اکبر خان بگٹی ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔
نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد سے لیکر اب تک نہ صرف بلوچستان میں حالات کشیدہ ہیں بلکہ صرف ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور کے درجنوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر واقعات کی ذمہ داری بلوچ ری پبلکن آرمی نے قبول کی ہے۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔