
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے
بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے مذکورہ خاتون کے بھائی یاسین نے بتایا ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی بہت منت سماجت کی اور کہا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے۔ پولیس نے کہا کہ جب زرداری صاحب گذر جاۓ تب آپ لوگوں کو ہسپتال جانے کی اجازت دی جائے گی اور کئی گھنٹےتک سڑک پر انتظار کے بعد پولیس کی ایک گاڑی آئی اور کہا کہ آپ لوگ اس گاڑی میں ہسپتال چلے جاؤ۔ مگر اس وقت رکشے میں بچے کی ولادت ہو چکی تھی۔
جمعرات کے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبائی حکومت نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ ائیرپورٹ سے لے کر کوئٹہ شہر تک کے تمام بڑی اور اہم شاہراہوں کو ٹریفک اور عام لوگوں کی آمد رفت کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیرِ اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اس واقع کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور غفلت برتنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے لیکن کوئٹہ کے شہریوں نے وی آئی پیز موومنٹ کے دوران خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک شہری نظام احمد نے کہا کہ ’جب ہمارے حکمران یہاں آتے ہیں تو ہمارے لیے وبال جان بن جاتے ہیں، تمام دکانوں اور راستوں کو بند کردیا جاتا ہے اس دوران پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہو جاتا ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان کو چاہیئے کہ عوام کی بے عزتی کرنے والے پولیس اہلکاروں نے خلاف کارروائی کریں۔‘
خیال رہے کہ گذشتہ چند سالوں سے بلوچستان میں جاری کشیدگی کے باعث جب بھی کوئی وی آئی پی موومنٹ کوئٹہ میں ہوتی ہے توائیر پورٹ سے لیکر کوئٹہ تک کی تمام سڑکیں عوام کے لیے بند کردی جاتی ہیں اور ان سڑکوں کی دکانیں اور مارکٹیں بھی بند ہوجاتی ہیں جس کے باعث ان سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک کوئٹہ شہر کی دوسری چھوٹی سڑکوں پر آ جاتی ہے، اس طرح سارا دن شہر بھر میں ٹریفک جام رہتی ہے جس کے باعث عام لوگوں کی معمول کی زندگی سخت متاثر ہوتی ہے۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔