
کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے
پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کی جناح روڈ پر کھڑے ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔ یہ موٹر سائیکل جناح روڈ پر واقع نعیم ہوٹل کے سامنے کھڑا تھا۔
اس دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو سول ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
کوئٹہ کے سی سی پی اور شبیر شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ بڑا شہر ہے اور اس قسم کے واقعات کو روکنا مشکل کام ہے۔
دھماکے کے بعد حکومت نے شہر میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔