
کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سی آئی ڈی پولیس کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر کے لاشیں ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
جمعہ کے روز کوئٹہ کی اسپینی روڈ پر بعض نامعلوم افراد نے سی آئی ڈی پولیس کے دو اہلکاروں عبدالسلام بلوچ اور عبدالرحمان بلوچ کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں اہلکار رات کو ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد آج صبح ایک موٹر سائیکل پر اپنے گھروں کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں بعض نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کیا اور بعد میں انہیں قتل کر کے ان کی لاشیں کلی ارباب کے قریب ایک ویرانے میں چھوڑ کر فرارہو گئے۔
کلی کے لوگوں کی نشاندہی پر پولیس نے مذکورہ افراد کی لاشوں کو اٹھا کر بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن ابھی تک قتل کی وجوہات بتانے سے قاصر ہیں اور نہ ہی کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔