
یہ لیاری میں پولیس پر گزشتہ چند ماہ میں دوسرا حملہ ہے
کراچی پولیس کے مطابق لیاری میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے ایک اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
لیاری ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار علی ہوٹل کے علاقے میں منشیات کے ایک اڈے پر چھاپہ مارنے کے لیے پہنچے توگلی میں سے ان پر حملہ کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اس دوران بکتر بند گاڑی پر ایک راکٹ بھی فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی۔ اس حملے میں بکتر بند کا ڈرائیور یاسین ہلاک جبکہ ایس ایچ او چاکیواڑہ سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد لیاری کے کئی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں ایک راہ گیر ادریس قریشی ہلاک اور سات کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لیاری میں کشیدگی کے بعد چاکیواڑہ اور بغدادی سمیت کئی علاقوں میں کاروبار بند ہوگیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کراچی پولیس کے سربراہ کو واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔
کراچی کا علاقہ لیاری گزشتہ کئی برسوں سے پولیس مقابلوں اور گینگ وار سے متاثر علاقہ رہا ہے اور یہ اس علاقے میں پولیس پرگزشتہ چند ماہ میں ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل اکتوبر کے اوائل میں لیاری کے تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں جرائم پیشہ گروہ اور پولیس کے درمیان ہونے والے ایک مقابلے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔